راولپنڈی (ای پی آئی )سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میںسماعت آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کا عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 17 اکتوبر کو فرد جر م عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی ،
سائفر کیس میں ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں ،عدالت نے چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔


