اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میںچوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے پولیس حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چوہدری پروزیر الہٰی نے انٹر کورٹ اپیل دائر کی ،

دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 7 ستمبر کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے اورملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

درخواست میں چوہدری پرویز الہٰی کو عدالت میں پیش کرنے اوران کی رہائی کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔