اسلام آباد (عابدعلی آرائیں) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صداقت عباسی نے نجی ٹی وی ڈان کے اینکر پرسن عادل شاہزیب کے ساتھ انٹرویو میں چھ ماہ بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے لیکن ان کے 9 مئی کے بعد کیے گئے وہ پندرہ ٹویٹس جو وائرل ہو چکے ہیں اور ان پر لاکھوں لائکس، ہزاروں شیئرزہیں.

ای پی آئی کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق تیرہ مئی کو صداقت عباسی نے رمیزستی کہ اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں رمیز ستی نے لکھا کہ کہ کپتان کا نڈر سپاہی ایم این اے صداقت علی عباسی اپنے قائد عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کی رات 1 بجے فیض آباد میں کارکنان ہمراہ فرنٹ لائن پر بدترین شیلنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے۔

صداقت علی عباسی آپکی جرآت کو سلام
صداق عباسی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق تھا اور عام شہریوں اور کارکنان کا تحفظ فرض تھا۔
(میری جنگ تھی سو میں لڑ گیا)
پولیس کی شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور میری فٹبال ککس کی کوششیں !

سولہ مئی کو صداقت عباسی نے ٹی وی پروگرام کی ویڈیوشیئرکرتےہوئے لکھا کہ عمران خان کو غیر قانونی طور پر رینجرز سے گرفتار کروا کر انٹرنیٹ بند کردیا اور رانا ثناءاللہ انکی ٹیم گلو بٹوں میدان میں آگئے اور لوگوں کو حساس تنصیبات کیطرف بھیجا۔ پولیس پیچھے ہٹ گئی۔ ایک گروہ جو الیکشن نہیں چاہتا بدامنی چاہتاہے یہ انکو منصوبہ ہے۔ ہم امن اور الیکشن چاہتےہیں۔ جو اعلامیہ آیاہے سب سے پہلے رانا ثناءاللہ۔ محسن نقوی۔ IG پنجاب۔ سی سی پی او لاہور۔ CPO اور RPO راولپنڈی کو پکڑیں کہاں تھے یہ؟ ہمارے گھر میں گھس جاتےہیں۔ ہمیں مارتےہیں۔ اور مولانا کےلوگ ریڈ زون میں داخل ہو جاتےہیں انکو کوئی نہیں روکتا۔ سارے لوگ حکومت میں PDM میں بیٹھےہیں جنکا ٹارگٹ تھا الیکشن روکنا بدامنی پھیلانا۔

22مئی کو اپنی پن کردہ ٹویٹ میں صداقت عباسی نے ذمہ داری ملنے پر نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چئرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان
@ImrankhanPTI
اور جملہ پی ٹی آئی قیادت کا انتہائی مشکور ہوں کہ مجھے انھوں نے پارٹی کے شمالی پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی۔

انشاءاللہ پوری کوشش کروں گا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کرکے جنرل الیکشنز میں بھرپور نتائج دوں،

میں 2009 سے تین مرتبہ اس عہدے پر اپنی خدمات دے چکا ہوں اور انشاءاللہ پوری کوشش کروں گا کہ ان نسبتا مشکل حالات میں پارٹی قیادت، کارکنان اور پارٹی سپورٹرز کی توقعات پر پور اتر سکوں، اللہ تعالی ہمت اور استقامت عطا فرمائے، آمین

یکم ستمبر کوصداقت عباسی نے ٹویٹ کیا کہ جس جج نے شاہ محمود قریشی صاحب کو خود ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے اس نے دو مقدموں میں انہیں جیل سے عدالت میں پیش کرنے کے حکم کی بجائے ان کی “عدم موجودگی” پر ضمانتیں خارج کر دیں

اس سے پہلے چئیرمین عمران خان کی بھی متعدد عدالتوں سے اسی “عدم حاضری” کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کی گئیں

ملک میں جاری لاقانونیت اور ظلم میں ایسے عدالتی فیصلوں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے

یکم ستمبر کو وائرل ہونے والی اپنی دوسری ری ٹویٹ میں صداقت عباسی نے لکھا کہ پوٹھوہار والو:

عمران خان نے اسی وقت ان ظالموں کو واضح کیا تھا کہ رجیم چینج کیا تو عدم استحکام آجائیگا اور معیشت آپ سے سنبھالی نہیں جانی۔

اس وقت انہوں نے شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو ہیرو بنا کر پیش کیا۔
دونوں اپنی اپنی دیہاڑیاں لگا کر لندن پہنچ گئے ہیں۔

اب تیل کی قیمتوں سے نیا بحران آئیگا۔ اللہ خیر کرے

31اگست کو صداقت عباسی نے ٹویٹ کیا کہ رجیم چینج آپریشن جب ہورہاتھاتو عمران خان صاحب قوم کو خبردار کررہےتھےکہ یہ چوراپنےکیسز معاف کروالینگےمگر قوم اس رجیم چینج کےاثرات برداشت نہیں کر سکےگی۔

آج عمران خان بیرونی مداخلت کےخلاف کھڑے ہونےکی سزاجیل کی صورت میں بھگت رہےہیں قوم مہنگائی سےمر رہی ہےاور چور NRO لیکرلندن میں مزےکررہے ہیں
#جيل_میں_ٹرائل_نامنظور

31اگست کو صدقت عباسی نے ٹویٹ کیا کہ ویسے ساری ن لیگ یہ بات سمجھ چکی ہے کہ جو تاریخی ظلم شہباز شریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، مریم اورنگزیب وغیرہ کی 16 ماہ حکومت نےکیاہےاسکا کسی حالت میں دفاع نہیں ہوسکتا۔

لہٰذا اب وہ 2013 کےنواز شریف دور کی باتیں کرکےاپنی شرمندگی مٹانا چاہتےہیں۔

سنیں آجکابجلی کا بحران کیاہے؟ نوازشریف نے 2013 میں مہنگے ترین بجلی کےپلانٹس، ڈالر ریٹ پر امپورٹڈ ایندھن والے معاہدے پرائیویٹ کمپنیوں سےکئےاور یہ شقیں ڈالی کہ حکومت کمپنی سےبجلی خریدےیا نہیں پورے ماہانہ پیسے کیپیسٹی کےمطابق دیگی وہ بھی ڈالرزمیں۔

آج کی شدید ترین گرمی میں 27 ہزار میگاواٹس بجلی خرچ ہورہی ہےجبکہ حکومت 44 ہزار میگا واٹس کے پیسےان کمپنیوں کودئے جارہےہیں جسکی وجہ سے بجلی اتنی مہنگی ہے،
یہ سارےظالمانہ سودےنوازشریف کےتھےوہ کمیشن لیکرسائڈ پرہوگئےاور قوم کا بل میں ہی سب کچھ تباہ ہوگیا ۔

ایک دفعہ نواز شریف ادھر کارخ کریں توسب پاکستانی ان کا بجلی کی بلوں کےساتھ استقبال کریں گےانشاءاللہ

تیس اگست کو اپنی ایک ٹویٹ میں صداقت عباسی نے لکھا کہ یہ بزرگ یہ سمجھتےہیں کہ پچھلے 16 ماہ کی معاشی تباہی کاساراسیاسی وزن ن لیگ پر آرہاہے، اور کوشش کررہےہیں یہ ثابت کرنےکی کہ اقتدارکےمزےکی بوٹیاں صرف ن لیگ نےنہیں کھائیں باقی پی ڈی ایم کی جماعتیں بھی ساتھ تھیں۔(نوراکشتی شروع)

بلکل بزرگو یہ بوٹیاں مل کرنوچی گئیں اور شہباز شریف، اسحٰق ڈار، راناثنا، خواجہ آصف، سعدرفیق، خرم دستگیر، جاویدلطیف، راناتنویر، مصدق ملک، مریم اونگزیب وغیرہ نےبوٹیاں نوچنےاورمعاشی تباہی پھیرنےوالوں کی قیادت کی۔

اب بجلی کےبلوں اورمہنگائی سےماری عوام کی باری ہےآپ لوگوں کی سیاسی تکہ بوٹی ہونی ہےتیاررہیں۔


29اگست کو صداقت عباسی نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان صاحب کے توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی پرتحصیل کہوٹہ کی یوسی مٹور کے پی ٹی آئی سیکریٹیریٹ میں عمران خان صاحب کی صحت اور استقامت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

تحصیل سینئر نائب صدر کرنل سعید احمد جنجوعہ سمیت تمام سینئر عہدیداران نے شرکت کی
#سرخرو_ہوا_کپتان_ہمارا
#عمران_خان_کو_انصاف_دو

29اگست کو صدقت عباسی نے ٹویٹ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے اور تاریخی مہنگائی کےخلاف راولپنڈی کینٹ میں مظاہرہ۔

رجیم چینج کےساتھ پاکستان تومعاشی طور پر تباہ کیا گیا۔ حکومت اپنا این آر او لیکر لندن روانہ

بجلی 18روپے فی یونٹ سے 60 روپے
پٹرول 150سے 290
ڈالر 180سے 310
مہنگائی 12 فیصد سے38 فیصد، آٹا، چینی وغیرہ میں بھی ایساہی ظلم ہے

24اگست کو صدقت عباسی نے شریف خاندان پرتنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ یہ تو سارا خاندان ہی نفسیاتی مریض لگتا ہے۔

عمران خان فوبیا کا مارا ہوا سار ٹبر وقتی طور پر تو خوش ہورہا ہے مگر یہ کم عقلے یہ سمجھ ہی نہیں پارہے کہ اب عوام باشعور ہے اور اس طرح کی بھونڈی حرکتوں سے عمران خان کیلئے عوام کی محبت میں کمی نہیں آئیگی بلکہ اور ہمدردی بڑھے گی۔

ٹھیک کہا تھا خان صاحب نے ایک تو یہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اوپر کے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے نالائق۔

صداقت عباسی نے دس اگست کو پی ٹی آئی کی ایک ٹویٹ کوری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا تھاکہ
ستائیس سال کی جدوجہد نے قوم کے دلوں کو کپتان کی بے انتہا محبت سے سرشار کر دیا۔ اب اس محبت کو کوئی بھی نکال نہیں سکتا۔
#ہم_نہ_باز_آئینگے_محبت_سے

سات جولائی کو ایک ٹویٹ میں صداقت عباسی نے لکھا کہ الحمد للہ پارٹی چئرمین جناب عمران خان کی ہدایت پر لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ناموس قرآن ریلی میں پارٹی کارکنان کے ساتھ شرکت کی ۔
⁧#قران_کی_بےحرمتی_نامنظور
#PTIProtestOnFriday

9 جون کو صدقت عباسی نے ٹویٹ کیاکہ سوچنے کی بات ہےعقلمندو:
سرپرستی مل گئی، نامی گرامی بندے بھی مل گئے، پیسے کی کمی بھی نہیں ہے، حالات بھی مکمل سازگار بناکر دے دئے گئے، مگر پتہ ہے ناں مقابلہ کس سے ہے؟

کریڈیبیلیٹی کے پہاڑ سے، محبتوں کے مینار سے، وہ کیسے اور کہاں سے خریدو گے؟

لکھ لو یہ کمپنی نہیں چل سکتی ۔۔۔

21مئی کو ٹویٹ میں صداقت عباسی نے نجی پروگرام کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ میں ہر پرامن مظاہرے میں شریک ہوتا ہوں، میری اس دن کی سوشل میڈیا پر تقاریر موجود ہیں جہاں میں لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کر رہا ہوں، پولیس کے ڈر سے کوئی سیاسی کارکن پرامن مظاہرے سے نہیں ہٹتا۔ ہماری سیاسی تربیت ہمیشہ پرامن رہنے کی ہی ہوئی ہے۔ باقی سب الزام تراشیاں ہیں

بیس مئی کو اپنی ویڈیوٹویٹ کرکے صدقت عباسی نے لکھاکہ پروپیگنڈ گروپ صرف وہ کٹ پیسٹ ویڈیو شئرکر رہاہےجس پی ٹی آئی پرتشددتھوپنا جاسکے،

ہم پنڈی اسلام آبادمیں سیاسی سرگرمیوں کو لیڈکرتےہیں اوراکثریت میں مقامی کارکنان کوذاتی طورپرجانتےہیں۔

9، 10 مئی کےاحتجاج میں ہم لوگوں کو سرعام خان صاحب کا پیغام دےرہے ہیں کہ کوئی توڑپھوڑ نہیں کرنی خان صاحب کا سخت حکم ہے۔ اسکوتوکوئی نہیں چلایاجارہا اسلئےکہ جو بیانیہ PDM نےبناناہےاس میں یہ صحیح فٹ نہیں آرہا۔
@PTIofficial

19مئی کو صدقت عباسی نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب حکومت کے زمان پارک میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کو پکڑنے کا ڈرامہ ناکام۔

پی ڈی ایم کا میڈیا سیل جیو نیوز بھی کہ رہا ہے کہ ہم پورا دن زمان پارک میں نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کے ہمراہ رہے اور گھر کے ہر کونے میں گئے ہمیں تو کوئی مشکوک بندہ نظر نہیں آیا۔ اب گھر پر حملہ کرنے کا کوئی اور بہانہ ڈھونڈو

نالائق مریم کے ناکام فارمولے اور جگ ہنسائی( نیشنل و انٹرنیشنل)

ٹوئیٹرصارف ارسلان بلوچ نے صداقت عباسی کی ویڈیوشیئر کی جس میں صداقت عباسی نجی ٹی وی پروگرام میں کہہ رہے ہیں کہ نو مئی کو کوئی پی ٹی آئی کا بندہ نہیں تھا سب انکے اپنے بندے تھے۔
یہ پولیس نے جان بوجھ کر کیا۔
صداقت عباسی کا 16 مئی کو دیا گیا انٹرویو۔
اتنا بہت ہے یا اور کچھ بھی نکالیں؟