اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے کن 4 مقدمات کی سماعت آج ہو گی؟
اسلام آباد (ای پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے 4 کیسز کی سماعت آج ہو گی
1. سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر دن دو بجے عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دلائل جاری رکھیں گے
2. عمران خان نے سائفر کیس کی ٹرائل کورٹ کی کاروائی روکنے کی بھی استدعا کردی ہے چیف جسٹس عامر فاروق آج صبح 9 بجے سماعت کریں گے
3. سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کے 9 اکتوبر کے جیل سماعت آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے فرد جرم کی کاروائی روکنے کی استدعا کی گئی درخواست میں موقف لیا گیا ہے کہ جیل سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ ابھی آنا ہے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ چیف جسٹس عامر فاروق آج صبح نو بجے سماعت کریں گے
4. القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیسز میں جب تک درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہوتا تب تک عمران خان نے گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی ہے متفرق درخواستوں پر اعتراضات کے ساتھ سماعت آج دن بارہ بجے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار کریں گے


