راولپنڈی(ای پی آئی)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں سرکاری سکولوں کو نجکاری کیخلاف پنجاب میں اساتذہ کا احتجاج آج بھی جاری رہے گا
اگیگا ضلع راولپنڈی اعلان کے مطابق آج بھی تمام سرکاری دفاتر میں مکمل تالا بندی ہوگی

اساتذہ کرام اور ملازمین اپنی اپنی تحصیلوں میں احتجاج جاری رکھیں گے

تحصیل راولپنڈی کے اساتذہ و ملازمین صبح 30۔9 تا 1بجے احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے

راولپنڈی میں دھرنا گورنمنٹ اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری سکول نمبر1 مری روڈ کے سامنے ہوگا

جب تک ہمارے گرفتار افراد رہا اور مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا

ملازمین کے حقوق کی جنگ اگیگا کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جیتی جاسکتی ہے

اگیکانے اپیل کی ہے کہ تمام تنظیمیں اور کارکنان و سرکاری ملازمین بھرپور کردار ادا کریں.