اسلام آباد (ای پی آئی ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ریگولر کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے کیسز کے سماعت ملتوی،

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی آج کی ریگولر کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے جس کے سبب چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے عدت میں نکاح کا کیس خارج کرنے کی سماعت بھی کینسل کر دی گئی۔

عمران خان کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے کیس کی کاز لسٹ کنسل کی گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سنگل بینچ میں صرف ارجنٹ کاز لسٹ میں درج کیسز کی سماعت کی ہے۔ چیف جسٹس 2 رکنی بینچ میں بھی صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔