اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کردی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مخدوم علی خان نے اپیل دائر کی ،وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے تحت اپیل دائر کی، اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے،

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،قانون سازی پارلیمان کااختیار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کے اختیار سے تجاوز ہے،

یہ بھی پڑھیں ، سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا سیاستدانوں کیخلاف کرپشن کیسزبحال

اپیل میں نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔اپیل میں عدالت سے نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ سنایا تھا ۔ بینچ میں شامل جج منصور علی شاہ نے فیصلے کی مخالفت کی تھی اس طرح یہ فیصلہ 2 ایک سے سنایا گیا