خبرنمبر1

کچھ بھی ہو جائے انتخابات کرنا ہوں گے ،جمہوریت، آئین ، الیکشن کو ایک شخص کی واپسی کیلئے روکا گیا ۔امید ہے ریاست کے پورے زور کے بعد استقبال بڑا ہوگا، اورالیکشن کی تاریخ کا اعلان بھی ہوگا۔ 90 دن سے زائد کی کڑوی گولی تب کھا سکتے ہیں جب الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے ، سلیکشن کی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا۔ ماضی میں قصور جس کا بھی ہے اب آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں 90ء کا پاکستان چاہیے نہ 2017 کا ، ایسی نئی قیادت کی ضرورت ہے جو ماضی میں پھنسی نہ ہو،نفرت، تقسیم ، گالی کی روایت کو چھوڑنا ہوگا، بلاول بھٹو کا کراچی میں سانحہ کار ساز کو 16 سال ہونے کے اجتماع سے خطاب ،الیکشن ڈیٹ کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان ، سابق وزیر خارجہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، نہتے عوام کو ظالمانہ طریقے سے شہید کیا جارہا ہے ۔ نگران وزیرعظم اور وزیر خارجہ کو بولنا ہوگا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

خبرنمبر2

امریکی صدرکا دورہ اسرائیل ، وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات، اسرائیل کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان ، دورے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ آپ اکیلے نہیں ، اسرائیل کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ خاموشی سے نہیں بیٹھے رہ سکتے ، دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، حماس داعش کا دوسرا نام ہے ، دیگر ممالک اور گروہ سرائیل پر حملے کا سوچیں بھی مت، امریکی صدر جوبائیڈن کی تنبیہ

خبرنمبر3

ورلڈ کپ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149رنز سے ہراد یا، نیوزی لینڈ کا 289رنز کا ہدف، افغان ٹیم 139رنز پر آئوٹ، افغانستان کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ میں گلین فلیس کے 71، کپتان ٹام لیتھم کے 68، ول ینگ کے 54رنز ، نیوزی لینڈ کے 4کھلاڑی 110پر آئوٹ ہوئے ، ٹیم نے اچھا ٹوٹل دے دیا۔