راولپنڈی(ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لاپتہ ہونے کے کیس میں عدالت نے پولیس کو 26 اکتوبر کی مہلت دیدی ۔
تفصیل کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے، جس میں پولیس نے بازیابی کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کی بازیابی کے لیے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں ،شیخ رشید کی لال حویلی ایک بار پھر سیل
آر پی او کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سی پی او،ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں۔انہوں نے بتایا کہ بازیابی کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے، مہلت دیں، بازیاب کرا لیں گے۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ تک سابق وزیر داخلہ کو بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


