اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو ایک ہی دن میں دوسرا بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائد مسلم لیگ ن کو 21 اکتوبر کو ایون فیلڈ اور العزیہ ریفرنس میں گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم کی جانب سے دائر کی گئی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ۔

یہ بھی پرھیں ،توشہ خانہ کیس،محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل

دوران سماعت نیب نے نوازشریف کی حفاظتی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ جس پر فاضل عدالت نے اس حوالے سے نیب سے تحریری جواب مانگ لیا۔

عدالت نے دوران سماعت ن لیگی وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت 24 اکتوبر تک منظور کر لی۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ نوازشریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔