راولپنڈی(ای پی آئی )اڈیالہ جیل میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت خصوصی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ،سائفر کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا3روز میں فیصلہ دینے کا عندیہ

چییرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہےبے گناہی ثابت کروں گا۔سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے مکالمے میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو مینڈیلا واپس آگیا ہے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا کہ چارپائی مل گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی مل گئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

کیس کی سماعت میں وکلاء صفائی نے فرد جرم کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے درخواست کی مخالفت کی۔

پراسیکیوٹر شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ یہ تاخیری حربہ ہے۔ آج کی کارروائی صرف فرد جرم کے لیے ہے۔ درخواست خارج اور فرد جرم عائد کی جائے۔گزشتہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرکے فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
چییرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کر دئیے تھے۔س

ائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔