اسلام آباد (ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو نیب ریفرنسز میں سز اکے خلاف اپیلیں بحال کرنے کیلئے درخواستیں دائر کر دی گئیں ۔

نوازشریف کی جانب سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں وکیل امجد پرویز کی جانب سے دائر کی گئیں

دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلوں کو بحال کر کے میرٹ پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عدم پیری کی وجہ سے دونوں اپیلیں خارج کر دی تھیں ۔