اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی استدعا مسترد کردی۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،

عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک انتظامی نوٹیفکیشن تھا جس کامجاز کمشنر اسلام آباد تھا، وفاقی حکومت نہیں،

جسٹس میاں گل حسن نے کہاکہ ہو سکتا ہے جب فائل مارکنگ کیلئے چیف جسٹس کے پاس جائے تو نیا بنچ تشکیل دیدیا جائے،ابھی ہم آپ کو کوئی عبوری ریلیف نہیں دے سکتے،

یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ بھی بعد میں ہوگا، کسی شخص کیلئے رولز کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے،

عدالت نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی استدعا مستردکردی۔