اسلام آباد(ای پی آئی ) توشہ خانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ،عدالت نے ضمانت منظور کرلی حاضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی گئی ۔

تفصیل کے مطابق توشہ خانہ کیس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 4سال بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے،

سابق وزیراعظم نے عدالت میں سرنڈر کر دیا، جج محمد بشیر نے نوازشریف کو حاضری کیلئے روسٹرم پر بلایا،نوازشریف کی حاضری لگا دی گئی۔

عدالت نے نوازشریف کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 10لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،

عدالت نے حاضری لگانے کے بعد نواز شریف کو جانے کی اجازت دیدی۔جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہو گئے۔