خبرنمبر1
العزیزیہ ، ایون فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف کی 26اکتوبر تک گرفتاری روک دی ، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا عدالت میں سرنڈر، دونوں ریفرنس میں ضمانت منظور، ہم قانون کے مطابق چلیں گے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، آپ نے عدالت کو قانونی دلائل سے بتانا ہے کیوں اپیلیں بحال کی جائیں ، آپ کو اپنی غیر حاضری پر عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا، جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس، کیا نیب نوازشریف کو گرفتار کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا؟ چیف جسٹس کا نیب پراسیکیوٹر کا اپیلوں کی بحالی کیلئے درخواستوں پر عدم اعتراض ، نوازشریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری،
خبرنمبر2
توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کی 20نومبر تک ضمانت منظور، نوازشریف نے سرنڈر کردیا انکے وارنٹ مسترد کردیں ،نیب پراسیکیوٹرکا موقف، قائد ن لیگ کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ ، سماعت 20نومبر تک ملتوی ،
خبرنمبر3
ہم الیکشن مہم شروع کر چکے ہیں ، نوازشریف ملک کو بچانے میں کردار ادا کر یں گے ، نوازشریف کی تقریر ہر پاکستانی کے دل کی آواز تھی ،ملک کو معاشی چارٹر کی ضرورت ہے ، میں قائد کا سپاہی ہوں نوازشریف کی قیادت میں قوم کی خدمت کروں گا، شہبازشریف کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر4
آرمی چیف سید عاصم منیر سے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد جوادربیع کی ملاقات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار، آرمی چیف کی اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی سخت مذمت، شہری آبادی، اسکولوں ، یونیورسٹیوں پر حملے جنگی جرم ہیں ، فوری جنگ بندی سمیت غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے ، تشدد کی لہر ریاستی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا نتیجہ ہے ، اس جنگ کو دہشت گردی سے جوڑنا نادانی ہو گی، عالمی برادری انسانی المیے کو جلد ازجلد ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کو روکا جائے ۔ آرمی چیف کی گفتگو
خبرنمبر5
ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کی درخواستوں پر سماعت، عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی، ہم سجھتے ہیں اب اس درخواست کی ضرورت نہیں رہی ، وکیل شاہ خاور کا موقف، کل دوبارہ ایسی صورتحال پیدا ہو گی تو کیا کریں گے ، بہتر نہیں ایک بار اس معاملے کا فیصلہ کر لیں ، کیا ہم قانون کے مطابق ایسا کر سکتے ہیں ، جو آپ درخواست میں مانگ رہے ہیں ، چیف جسٹس کے ریمارکس، آپ کو درخواست دینی چاہیے تھی کہ 90دن میں الیکشن نہیں کرا رہے ان کے خلاف کارروائی کریں ، آپ الیکشن التوا میں ڈالنے والوں کی معاونت کیوں کرتے رہے ؟جسٹس اطہر من اللہ کا وکیل شاہ خاور سے مکالمہ
خبرنمبر6
پاکستان تحریک انصاف کی 3خواتین رہنمائوں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان ، عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری کی جہانگیر ترین سے ملاقات، فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں اعلان ، آئی پی پی کی جانب سے شمولیت کا خیر مقدم
خبرنمبر7
پی آئی اے کو مالی بحران کا سامنا، مزید 51پروازیں منسوخ، کراچی سے اسلام آباد کی 4اور تربت کی 2پروازیں منسوخ، لاہور سے کوئٹہ کے لیے 2پروازیں نہ جا سکیں ، دوحہ سے اسلام آباد کے لیے پی کے 288بھی منسوخ کر دی گئی ،
خبرنمبر8
روپے کی قدر میں پھر گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر مزید 31پیسے مہنگا،279روپے 43پیسے پر بند، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50پیسے کااضافہ، 281روپے 50پیسے پر فروخت، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، 100انڈیکس میں 43پوائنٹس کی کمی ، انڈیکس 51ہزار27پوائنٹس پر بند، مقامی مارکیٹ میں سونا 400روپے سستا، فی تولہ قیمت 2لاکھ 9ہزار 200ہو گئی ۔
خبرنمبر9
ملائیشیا میں پاکستان اور ملائیشین فورسز کی مشترکہ فوجی مشق ختم ہو گئی ، مشق 9اکتوبر سے 22اکتوبر تک جاری رہی ، دو مراحل پر مشتمل تھی ، افواج کے درمیان تعلق مضبوط بنانے میں مدد ملی ، آئی ایس پی آر
خبرنمبر10
کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کا بنگلا دیش کو جیت کیلئے 383رنز کا ہدف، بلے بازوں نے بنگلا دیشی بلے بازوں کو دھو ڈالا، ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ 174رنز کی اننگز کھیلی ، ڈی کاک ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر بن گئے ۔ کلاسن کے 90رنز ، ایڈن مارکرم نے 60رنز بنائے۔ جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔


