خبرنمبر1
اسرائیلی بمباری، غزہ میں زندگی کا ہر لمحہ بھاری ، زمینی راستے سے داخل ہونے میں ناکامی پر اسرائیلی فضائیہ نے ان دھا دھند فائرنگ کی ،320مقامات کو نشانہ بنایا، 82بچوں سمیت 400شہادتیں، اسرائیل نے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بھی بمباری شروع کر دی، انڈونیشیا کے اسپتال کی بجلی مکمل طور پر بند، انکیوبیٹرز میں بچوں ، ڈائلیسزکے مریضوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ۔ اسرائیلی وزیراعظم کے مشیر کا کہنا ہے حماس یرغمالیوں کو رہا بھی کر دے تب بھی ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔ حماس کا عرب ملکوں اور اقوام متحدہ سے اسپتالوں کے لیے ایندھن فوری فراہم کرنے کا مطالبہ
خبرنمبر2
انسانی جانوں کو نظر انداز کرنا اسرائیل کو مہنگا پڑ سکتا ہے ، سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیل کو خبردار کر دیا، کہا خوراک بند کرنے سے فلسطینیوں کے رویے مزید سخت ہوں گے ، محاسرے سے اسرائیل کو حاصل حمایت بھی کمزور پڑ جائے گی ،فرانسیسی صدر بھی اسرائیل پہنچ گئے کہا جنگ میں اسرائیل اکیلا نہیں ۔
خبرنمبر3
انسداد پولیو مہم میں پاکستان کے اداروں کا کردار لائق تحسین ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب ، کہا انسداد پولیو ایک قومی کاز ہے ، سب کو ملکر کوششیں کرنا ہوں گی،
خبرنمبر4
صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے کینیا پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا، الزام عائد کیا کہ ارشد شریف کے قتل کیا آزادانہ تحقیقات نہیں کی گئیں ۔ کینیا پولیس کیخلاف مقدمہ درج ہو چکا عدالتی احکامات کا انتظارہے ، موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملوث پولیس اہلکاروں گرفتار یا تحقیقات نہ کرنے سے ظاہر ہے معاملے کو دبایا جارہا ہے ۔
خبرنمبر5
غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں 7دن باقی ، 31اکتوبر تک پاکستان نہیں چھوڑا تو قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے ۔
خبرنمبر6
نومنتخب مالدیپی صدر ڈاکٹرمحمد معیز و کا ہندوستانی فوج کو مالدیپ سے نکل جانے کا حکم ، کہا مالدیپ کی سرزمین پر غیر ملکی فوج کو برداشت نہیں کریں گے ، مالدیپ کی فوج نے انکشاف کیا ملک میں موجود ہندوستانی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔