خبرنمبر1
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطل نہیں کی ، صرف کیس عدالت کو ریفر کیا ہے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی وضاحت، کہتے ہیں بزدار دور میں نوازشریف کی درخواست سنے بغیر مسترد کی گئی ، شق 401کے تحت کیس عدالت ریفر کیا ہے ، اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ضمانت ہو گی یا نہیں ، عام انتخابات جلد ہوتے دیکھ رہا ہوں ، تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے ، شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ ہمیں جو ڈیوٹی دیں گے اسے پورا کریں گے ۔
خبرنمبر2
اسرائیل حماس تنازع میں بڑی طاقتوں کی انٹری، چینی وزیر خارجہ جمعرات کو واشنگٹن جائیں گے، امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے کہا امریکا کا حماس کے ساتھ براہ راست رابطہ نہیں ، پارٹنرز کے ذریعے حماس تک پیغام پہنچاتے ہیں ناروے نے جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کر دی ،
خبرنمبر3
پنجاب میں آٹے کی قیمت میں بڑی کمی، 20کلو آٹے کا تھیلا 150روپے سستا، لاہور میں 20کلو آٹے کے تھیلا کی ایکس مل قیمت 2635روپے ہو گئی ۔ گندم کی فی من قیمت میں 250روپے کمی، نئی قیمت 4480روپے فی من ہو گئی ۔ قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچ سکا، دکاندار پرانی قیمتیں وصول کررہے ہیں ۔
خبرنمبر4
اقوام متحدہ کے قیام کو 78سال مکمل، دنیا بھر میں آج اقوام متحدہ کا دن منایا جارہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی آج بھی مکمل خاموشی، مسئلہ کشمیر پر اب تک اقوام متحدہ مین 5قراردادیں منظور ہو چکی ہیں۔
خبرنمبر5
اقوام متحدہ کا 78واں یوم تاسیس، آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے پرچم تلے خدمات کی منفرد تاریخ رکھتا ہے ، پاکستان کی مسلح افواج یو این چارٹر پر عمل پیرا ہیں ، دنیا کو آنے والے نسلوں کے لیے بہتر جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے ۔