اسلام آباد(ای پی آئی)رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر، 4 ارکان، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ 31دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض میں کہا ہے کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر ے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہو سکتی ہے؟توہین عدالت کی درخواست پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔


