اسلام آباد (ای پی آئی ) رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف اور مریم نواز کو سال 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جج محمد بشیر نے 2018 میں ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو سزا سنائی تھی
تاہم بعد ازاں انہوں نے نوازشریف کے خلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ جج محمد بشیر فرائض کی انجام دہی کے دوران 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز کی سماعت کر چکے ہیں جن میں عمران خان ، یوسف رضا گیلانی اور شوکت عزیز بھی شامل ہیں۔


