اسلام آباد(ای پی آئی) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ، شکایات پر جسٹس مظاہرنقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں ججز کیخلاف زیرالتوا شکایات کا جائزہ لیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن کونسل اجلاس میں شریک ہوئے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی شریک ہوئے،

ان کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل بھی اجلاس میں شامل تھے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات موصول ہوئی تھیں اور یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں اٹھایا گیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہرنقوی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکاز نوٹس مبینہ آڈیو لیک پر جاری کیاگیا،جوڈیشل کونسل اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا جائزہ بھی لیا گیا۔