اسلام آباد (ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں پر جمع ہونے والے اعتراضات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندیوں پر 1324 اعتراضات جمع ہوئے۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں پر پنجاب میں 672، سندھ 228، خیبرپختونخوا میں 293 اعتراضات جمع ہوئے۔حلقہ بندیوں پر بلوچستان میں 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یکم نومبر 2023ء سے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرے گا جس کے لیے بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔یکم اور 2 نومبر کی سماعت کے لیے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیج دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کردی جائے گی۔