کابل (ای پی آئی ) افغانستان کے صوبے ہرات میں 24 گھنٹے کے اندر 3 بار زلزلے کے جھٹکوں کے سے عوام دہشت میں مبتلا ہو گئے۔

ہرات میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ پیما امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ضلع زنداجان سے 19 کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

ہرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 زلزلے ریکارڈ کئے گئے جس کے سبب عوام خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔