اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ،

سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کے بھائی فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار گھر آئے اورفواد چوہدری کو اپنے ہمراہ لے گئے،

اہل خانہ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ فواد چوہدری کو کہاں لے جایا گیا۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے بھی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری کو اس سے قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تحریک انصاف کے عہدیدار تھے۔