خبرنمبر1
نگران وزیراعظم کا دورہ ازبکستان ، تاشقند میں نگران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات ، تجارت ، دفاع او رتوانائی کے شعبے میں پیشرفت کا جائزہ، غزہ میں انسانی بحران اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی صورتحال پر تبادلہ خیال، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز پر بھی بات چیت، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آذربائیجان کی خود مختاری کے حوالے سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ ، تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس،مختلف ممالک کے سربراہان کی شرکت
خبرنمبر2
سموگ کے تدارک کیلئے پنجاب کے متعدد شہروں میں سمارٹ لاک ڈائون ، لاہور ڈویژن ، گوجرانوالہ ،حافظ آباد ، نارووال سمیت 8اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون ، سختی کا نفاذ آج نہیں ہوگا، پارک ، ریسٹورنٹس ، سینما اور دیگر پبلک مقامات آج کھلے رہیں گے ۔ مارکیٹیں، شاپنگ مالز ، دکانیں ہفتہ اتوار بند رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری، پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی کے تحت دفعہ 144نافذ ، فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ جلانے پر مقدمات درج ہوں گے ۔
خبرنمبر 3
پنجاب کے مختلف شہروں میں فضا آلودہ ، ملتان سرفہرست، ایئر کوالٹی انڈیکس 488ریکارڈ، لاہور کی فضا بھی آلودہ ، ایئر کوالٹی انڈیکس 373تک پہنچ گیا۔ دیگر شہروں میں بھی سموگ کا راج برقرار، بدترین آلودگی سے شہری بیماری کا شکار، طبی ماہرین کا ماسک کے استعمال کا مشورہ ،
خبرنمبر4
حکیم الامت ، مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 146واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے ، شاعر مشرق کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل ، لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لئے ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا۔
خبرنمبر5
آج کے دن قوم علامہ اقبال کی علمی ، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے ، علامہ اقبال نے قوم کو خواب غفلت سے جگایا، علامہ اقبال نے اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ بیدار کیا۔علامہ اقبلا کا فلسفہ خودی انقلابی حیثیت کاحامل ہے ، صدر عارف علوی کا یوم اقبال کے موقع پر پیغام، علامہ اقبال نے نوجوانان برصغیر کو آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں سے روشناس کرایا، شاعر مشرق نے اسلام اور ہمارے اسلاف کی جدت پسندی کو اجاگر کیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقبال کے تصور پاکستان کے حصول کیلئے محنت کرنے کے عزم کااظہار، نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا بھی علامہ اقبال کو خراج عقیدت، علامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ مرتضیٰ سولنگی کا پیغام
خبرنمبر6
نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت، غزہ ، ناہ گزین کیمپوں اسپتالوں ، مساجد پر بمباری، خان یونس مٰں اسرائیلی بمباری سے 2مساجد شہید، اسرائیلی فوج نے جبالیہ ، شاطئی کیمپوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی طیاروں کا طبی سامان کے قافلے پر بھی حملہ ، صیہونی حملوں میںمزید 306فلسطینی شہید، 78خواتین اور 130بچے شامل، مجموعی طور پر شہید فلسطینیوں کی تعداد10ہزار500سے بڑھ گئی ۔ شہدا میں 4ہزار880بچے اور 2800سے زائد خواتین شامل ، 32ہزار سے زائد زخمی، 15لاکھ شہری بے گھر،
خبرنمبر7
القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی، غزہ میں داخل ہونے والے صیہونی فوج کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا، 16فوجی گاڑیاں اور ٹینک تباہ ، جنگجوئوں نے مختلف ہتھیاروں سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا،
خبرنمبر8
غزہ میں 33روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد 3روز کی جنگ بندی کا امکان ، 12یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3دن سیز فائر کیلئے مذاکرات، یرغمالیوں میں 6امریکی شہری بھی شامل، تین روزہ جنگ بندی کا مقصد غزہ میں امداد پہنچانا ہے ، ترجمان حماس کا بیان ، حماس اسرائیل جنگ بندی کے لیے قطر ثالثی کی کوشش کررہا ہے ۔
خبرنمبر9
حماس شمالی غزہ کی پٹی کا کنٹرول کھو چکی ، غزہ میں مکمل جنگ بندی نہیں ہو گی، شہریوں کو جنوب کی طرف جانے کے لیے مخصوص اوقات میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی ہو گی ، غزہ کے باشندے جان چکے حماس نے علاقے پر کنٹرول کھو دیا، اسلیے وہ بڑی تعداد میں شمال سے جنوب کی طرف جا رہے ہیں ۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا دعوی ،
خبرنمبر10
غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی گھنٹوں یا کئی روز جاری رہ سکتی ہے ، امریکی انتظامیہ کے پاس غزہ کے مستقبل کا کوئی حتمی حل نہیں ، ہماری توجہ تمام یرغمالیوں بالخصوص امریکیوں کو نکالنے پر ہے ، جنگ بند ہونے کے بعد بھی اسرائیلی فوج کا ایک حصہ غزہ میں رہے گا۔ وائٹ ہائوس کا اعلان ، جنگ بندی سے یرغمالیوں کو آزاد کرانے میں مدد مل سکتی ہے ، بائیڈن کا نیتن یاہو کو پیغام
خبرنمبر11
غزہ جنگ میں طویل وقفہ کیا جائے ، کینیڈا کے وزیراعظم کا مطالبہ ، ٹروڈوکا کہنا ہے جنگ بندی سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی رسائی ممکن ہو گی ، غیر ملکی شہریوں کو بھی علاقے سے نکالا جا سکے گا۔ محفوظ اسرائیل اور آزادفلسطین کے دوریاستی حل کا بھاری بوجھ اٹھالینا چاہیے ، جسٹن ٹروڈو
خبرنمبر12
اسرائیل دنیا سے جھوٹ بول کر ہمیں بھوکا مار رہا ہے ، بدلہ لیا جائے ، فلسطینی بچوں کی الشفاء اسپتال کے باہر پریس کانفرنس، کہا غزہ میں کھانے پینے کی شدید قلت کا سامنا ہے ، پوری دنیا کے سامنے اسرائیل بمباری کررہاہے ، اور نسل کشی پر تلا ہے ، ہمیں زندگی ، تعلیم ، علاج اور کھانا فراہم کیا جائے ۔ ہم کہاںجائیں ہ زندگی نہیں ، کمسن فلسطینی بچے کی فریاد
خبرنمبر13
پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا، 9مئی کو جو کچھ ہوا اسے معاف نہیں کیا جا سکتا، کوئی مجرم ہے توسزا ملنی چاہیے ، صدر آئین توڑنے والے ہیں ، اقتدار کی باریاںعوام دیتے ہیں ، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کےلیے نیشنل حکومت بنائیں گے ، جاوید لطیف کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر14
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے سائیلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا، دوردراز سے آنے والے سائلین کے کیسز ان کے قریبی بنچز میں منتقل کرنے کی منظوری ، ضلع میانوالی کے کیسزلاہور کے بجائے راولپنڈی بینچ اور ضلع بھکر کے کیسز ملتان بینچ منتقل، لاہور ہائیکورٹ نے سمری نگران پنجاب حکومت کو ارسال کر دی۔
خبرنمبر15
آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات، ٹیکس پالیسی اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کیلئے قائم ٹاسک فورس بارے بریفنگ، آئی ایم ایف کا ریٹیلرز ، ایگریکلچر رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ ، ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبر کے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے ۔ ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے اسکیم متعارف کرانے کے اختیارات ایف بی ار کو مل گئے ایگریکلچر پر ٹیکس کیلئے صوبوں سے مشاورت رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس عائد کیلئے انفورسمنٹ کا مطالبہ ،آئی ایم ایف مشن کی ٹیکس پالیسی میں ترامیم اور ٹیکس فلاز ختم کرنے کیلئے ایف بی آر کو تجاویز، ایف بی آرنے رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کر دی۔ آئی ایم ایف مشن دو روز میں ریونیو پروجیکشن رپورٹ پر رسپانس دے گا۔


