خبرنمبر1
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کون سی ہوگی؟ پاکستان ،نیوزی لینڈ اورافغانستان کے درمیان رسہ کشی ، اگرمگر کی صورتحال برقرار، سری لنکا اورنیوزی لینڈ کا اہم میچ آج ہوگا، بنگلورو میں آج بارش کی پیش گوئی ، پاکستان کی آگے بڑھنے کی امیدیں آج کے نتیجے سے وابستہ، نیوزی لینڈ کی شکست یا میچ بارش سے متاثر ہونے سے پاکستان کی امیدیں برقرار ، پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات برقرار رہیں گے، سری لنکا کے خلاف جیت سے نیوزی لینڈ کے سیمی فائنلسٹ بننے کے امکانات روشن ہوں گے۔ سیمی فائنل کیلئے پاکستان ، افغانستان کو میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے ۔ اس وقت تینوں ٹیمیں 8میچ کھیل کر 8پوائنٹس حاصل کر سکی ہیں۔ افغانستان اپنی جیت پاکستان ،نیوزی لینڈ کی ہار پر سیمی فائنل کھیلے گا۔

خبرنمبر2
پی سی بی نے انضمام الحق کا استعفی قبول کر لیا، بورڈ انضمام الحق کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے گا۔ انضمام الحق کے استعفے کے بعد ان کی سلیکشن کمیٹی کر برقرار رہنا بھی مشکل، انضمام الحق کے بیان پر پی سی بی نے کہا انضمام الحق کو خوب پتا ہے کہ تحقیقات مفادات کے ٹکرائوکی ہو رہی ہیں ، تحقیقات پر انضمام کو میڈیا سے بات نہیں کرنی چاہیے ، ٹیم اچھا کرے یا برا بورڈٹیم کے پیچھے کھڑا ہے ۔ انضمام الحق کے پی سی بی اور ذکا اشرف پر وار، کہا ذکا زمہ داری دوسروں پر ڈال رہے ہیں ، ذکاایکس ٹینشن کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں ، انٹرویو میںکہا بورڈانکوائری کیلئے بلا رہا ہے اور نہ ہی ای میلز کا جواب دے رہا ہے ۔ نہ ہی یہ بتارہاہے کہ کس چیز کی انکوائری ہو رہی ہے ۔

خبرنمبر3
اسلام آباد میں انتہائی کمیاب متعدی بیماری سے ایک شخص انتقال کر گیا۔ لیپسٹوسپائروسس سے متاثرہ نوجوان پمز میں زیر علاج تھا۔ انفیکشن سے 2افراد متاثر ہوئے ایک کا انتقال ہو گیا، لیپسٹوسپائروسس جانوروں سے انسانوں کو لگنے والی بیماری ہے ۔ تشخیصی ٹیسٹ پمز او رقومی ادارہ صحت اسلام آباد میں بھی دستیاب نہیں ،

خبرنمبر4
کانگووائرس سے متاثرایک اور مریض کا انتقال ہو گیا، بلوچستان کے مریض کا انتقال کراچی میں ہوا ، 30سال کے مریض کو کراچی کے نجی اسپال منتقل کیا گیا تھا۔ بلوچسان سے کانگو وائرس کے 16مریض نجی اسپتال منتقل کیے گئے ، 16میں سے 2ڈسچارج کر دئیے گئے ، 12مریض زیر علاج ہیں، بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات نایاب، مریض پریشان، مریضوں کو سرنج ور ڈرپ بھی باہر سے لانا پڑرہی ہیں ۔ رواں مالی سال کے 4ماہ گزر گئے محکمہ صحت ادویات نہ خرید سکا، امیر جوگیزئی کا دعوی ہے کہ 1ماہ میں تمام سرکاری اسپتالوں کو ادویات مہیا کر دیں گے ۔

خبرنمبر5
گوجرہ میں ٹوبہ روڈ کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے لاہور جا رہی تھی ، مختلف اسٹیشنوں پر رحمن بابا، قراقرم ایکسپریس روک لی گئی ، پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا۔ متاثرہ ٹریک بحال کردیا گیا۔

خبرنمبر6
مستونگ کے علاقے کانک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3ملزمان ہلاک ، حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، اسلحہ گولہ بارود برآمد، ہلاک حملہ آور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

خبرنمبر7
رانی پورکی حویلی میں ملازمہ قتل کیس، نگران وزیر قانون و انسانی حقوق عمر سومرو اورسندھ پولیس آمنے سامنے، ایس ایس پی خیر پور کے مطابق ملزمان کے ڈی این اے لیبارٹریز میں میچ نہیں ہوئے ، پوسٹ مارٹم میںبچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی ۔ عمر سومرو نے ملازمہ اور ان ملزمان کے ڈی این اے میچ ہونے کا بیان دیا تھا، محکمہ صحت کے افسران نے سیمپل تباہ کر دئیے تھے ۔ پنجاب سے ٹیسٹ کروائے تو ملزمان کا ڈی این اے میچ ہو گیا ۔

خبرنمبر8
کراچی کی ماڑی پور روڈ،مچھر کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، علاقے کے داخلی ، خارجی راستے سیل، گھرگھر تلاشی ، مشتبہ افرادکی بائیومیٹرک تصدیق،