خبر نمبر 1
آئی ایم ایف ڈو مور کی پرانی ڈگر پر زرعی شعبے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کم ٹیکس وصولی والے سیکٹرز میں پالیسی موثر بنا کر انفورسمنٹ کی بھی تجویز پاکستان اور مالیاتی ادارے کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ایف بی آر نے ممکنہ ریونیو رپورٹ بھی حوالے کر دی جائزہ مشن دو روز تک ریونیو رپورٹ پر جواب دے گا۔۔۔

خبر نمبر 2
اسموگ کے تباہ کن اثرات سے بچنے کا چیلنج پنجاب کے آٹھ اضلاع میں آج سے جزوی لاک ڈان لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، قصور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور نارووال شامل تعلیمی ادارے اور دفاتر چار روز تک بند کل بینک بھی نہیں کھلیں گے شاپنگ مالز مارکیٹس ریسٹورنٹ سینما گھروں کو آج اور کل کھولنے کی اجازت پنجاب حکومت کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انتظامیہ الرٹ۔۔۔

خبر نمبر 3
لاہور آج بھی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری اینٹوں کے بھٹے بند نہ ہوئے، کچرہ نظر آتش کرنا بھی معمول دھواں اگلتی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی کوئی قابل ذکر ایکشن نہ لیا جا سکا۔۔۔

خبر نمبر 4
تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کا سولواں سربراہی اجلاس نگران وزیراعظم کی شرکت انوار الحق کاکڑ آج آذربائیجان کے صدر سے ملاقات بھی کریں گے دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔۔۔

خبر نمبر 5
اسرائیل کی سفاکیت غزہ پر 34 ویں روز بھی وحشیانہ بمباری جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں الیمن السید ہسپتال کے قریب حملہ 19 فلسطینی شہید الشاطی کیمپ اور خان یونس پر بھی بمباری 24 گھنٹے میں مزید 241 شہری شہید مجموعی تعداد 10569 ہو گئی 4300 بچے بھی شامل ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں 108 طبی مراکز پر حملوں کی تفصیل جاری کر دی اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دبا بڑھ گیا حملوں عارضی وقفے کے لیے قطر اور مصر کی ثالثی میں بات چیت حماس کی تصدیق سیز فائر کے لیے پانچ امریکیوں سمیت 10 سے 15 یرغمالیوں کی رہائی کا امکان۔۔۔

خبر نمبر 6
غزہ میں زمینی کاروائی اسرائیل کو بھاری پڑ گئی ااقسام بریگیڈز کا ہر محاذ پر تگڑا جواب ٹینکوں سمیت 16 گاڑیاں تباہ حملوں کی نئی ویڈیوز جاری اب تک 136 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کر چکے جلد بڑا آپریشن کریں گے ابو عبیدہ کا اعلان شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ہزاروں افراد جنوبی علاقوں کی جانب ہجرت پر مجبور۔۔۔

خبر نمبر 7
یمن کے حوثی گروپ نے اپنی سمندری حدود میں آنے والے امریکی ڈرون کو مار گرایا شام کے علاقے الشدادی اور عراق میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے پینٹاگون کی تصدیق امریکی وزیر دفاع کا حملہ آوروں کے خلاف جوابی کاروائی کا اعلان۔۔۔

خبر نمبر 8
نون لیگ کا کسی سلیکشن کمیٹی سے رابطہ ہو سکتا ہے مگر ہمارا عوام سے رابطہ ہے بلاول بھٹو زرداری نے پھر سیاسی مخالفین پر تیر برسا دیے بولے پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی نہ ملے گی لیکن الیکشن ہم ہی جیتیں گے پہلی بار وزیراعظم وزیراعلی سندھ اور میئر کراچی جیالہ ہوگا۔۔۔

خبر نمبر 9
عوام کے لیے ایسا ملک بنائیں گے جس میں انصاف اور روزگار ہوگا جہانگیر ترین کا راولپنڈی میں پارٹی سیکرٹیریٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب۔۔۔

خبر نمبر 10
مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 146واں یوم پیدائش شاعر مشرق نے اپنی شاعری سے خوابیدہ قوم کو جگایا منزل کا راستہ بھی دلایا کلام آج بھی مشعل راہ گورنر اور نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی مزار اقبال پر حاضری اور فاتحہ خوانی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب پاکستان رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے ذمہ داری سنبھالی۔۔۔

خبر نمبر 11
موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کی ضرورت علامہ اقبال نے نوجوانوں کو حوصلے خود اعتمادی اور بہادری سے تعبیر دی صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا یوم اقبال پر پیغام چیئرمین سینٹ ، نگران وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور دیگر کا بھی شاعر مشرق کو خراج عقیدت مفکر پاکستان کا پیغام نوجوانوں تک پہنچانے میں تعلیمی ادارے قلیدی کردار ادا کریں مفکرین کی نصیحت۔۔۔

خبر نمبر 12
لگاتار پانچ ناکامیوں کے بعد بین اسٹوکس نے انگلینڈ کو جیت دلوا دی انگلش شیروں نے کمزور حریف نیدرلینڈز کو 160 رنز سے قابو کیا ڈچ ٹیم 339 رنز کے جواب میں 179 رنز پر ڈھیر انگلینڈ کی چیمپینز ٹرافی میں رسائی کی امید تاحال برقرار۔۔۔

خبر نمبر 13
کرکت کی عالمی جنگ میںآج نیوزی لینڈ اورسری لنکا کا ٹکروا پوری قوم کی نظریں میچ پر لگ گئیں نیوزی لینڈ کی شکست کے لیے دعاگو آ ج بارش سے متاثر ہونے کا امکان لنکن شیروں نے کیویز کو ہرایا تو پاکستان کا کام آسان ہو جائے گا نیوزی لینڈ نا جیتا تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے فتح درکار ہوگی