خبرنمبر1
گیس بل میں 2000زیادہ دینا پڑے گا، حکومت نے گیس گھروں تک پہنچانے کا خرچہ بڑھا دیا، 90یونٹ سے زائد گیس استعمال کرنیوالوں کو زیادہ چارجز بھرنا ہوں گے، 200یونٹ سے زائد استعمال پر 2000روپے اضافی لیے جائیں گے پہلے یہ رقم 460روپے تھی ۔
خبرنمبر2
آٹومینو فیکچرنگ کیلئے ایس آئی ایف سی کا مثبت کردار، ایس آئی ایف سی کی مداخلت پر آٹو مینوفیکچرز کے لائسنس بحال، تین آٹو مینوفیکچرز کےلیے امپورٹ لائسنس اکتوبر میں معطل کیے گئے تھے ۔ خام مال منگوانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے متحرک،
خبرنمبر3
پی ٹی آئی کا نام لیتے ہوئے اچھا نہیں لگتا، انکے ہاتھ بندھے اور ہمارے کھلے ہوئے ہیں ، ایسے لڑائی کا مزہ نہیںآتا، فضل الرحمان کہتے ہیں اگر وہ قانون کی گرفت میں ہیں اور ریاست مخالف اقدام کیے ہیں تو الیکشن میںحصہ لینے کے لیے ممکن ہے پابندی لگ جائے ۔ الیکشن قریب آتے آتے سیاسی اتحاد بنتے رہیں گے ۔ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوتی رہے گی ملک کو اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے ، ارمی چیف نے معیشت کو بچانے کے لیے کچھ فیصلے لیے ہیں ۔
خبرنمبر4
دادوکی ام رباب چانڈیو کا آئی جی سندھ سے پھر شفاف انکوائری کا مطالبہ ، کہا آپ کا ڈپارٹمنٹ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ہراساں کررہا ہے ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ملزمان کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے جھوٹی پریس ریلیز جاری کرکے اپنی پوزیشن ظاہر کر دی ۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ اوملزمان کو معلومات پہنچانے میںملوث تھا۔ اس ایس ایچ او کے خلاف 3دن پہلے ڈی ائی جی لاڑکانہ کو شکایت درج کرائ ، آپ کہتے ہیں میری پوسٹنگ چار دن پہلے ہوئی ہے ۔
خبرنمبر5
مظفرگڑھ میں 8ویں تھل جیپ ریلی کا 4روزہ میلہ سج گیا، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیگنگ 100سے زائد ریسرز حصہ لیں گے۔


