خبرنمبر1
اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں بازار آج اور کل کھولنے کی اجازت، پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈائون میں تبدیلی کر دی ، ریسٹورنٹ ، سینما اور جمنیزیم بھی آج معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔ کال سینٹرز اور انٹرنیشنل آئی ٹی سینٹر کو بھی کام کی اجازت ، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی ۔ لاہور، ننکانہ صاحب ، شیخو پورہ ، قصور، گوجرانوالہ ، نارووال ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں دفعہ 144نافذ ، تاجروں کا بازار بند کرانے پر حکومت سے مشاورت نہ کرنے کا شکوہ، دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ ، لاہور چھٹی کے باوجود دوپہر 12بجے کے بعد تک دنیا کا دوسرا آلودہ شہر قرار، سانس ، نزلہ ، زکام ، کھانسی ،متلی ، بخار ، درد کے مریضوں میں اضافہ ،

خبرنمبر2
چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی مبینہ کرپشن کہانی ، ظاہری اور غیر ظاہری اثاثوں میں 4ارب 52 کروڑ کااضافہ ہوا، تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہوا ہے فرح گوگی کے ظاہری اثاثوں میں 420فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ غیر ظاہری اثاثوں میں 15ہزار300فیصد کااضافہ ہوا۔ متعد د کمپنیوں کے شیئرز ، منی لانڈرنگ ، بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات شامل ،

خبرنمبر3
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ کہتے ہیں عثمان بزدار ڈمی وزیراعلیٰ تھے ، فرحت شہزادی وار ان کے خاوند پیچھے بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے تھے ، صوبے میں ڈی پی او سے پٹواری تک ٹرانسفر پوسٹنگ کا شیئر جاتا تھا، ٹھیکوں میں کمیشن لیا جاتا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی کرپشن میں سہولت کاری کی ،فرح گوگی کے اثاثوں میں اضافہ ، چیئرمن پی ٹی آئی دور میں ہوا، اقتدار کو ختم ہوتا دیکھ کر چیئرمین پی ٹی آئی نے ان کو ملک سے بھگا دیا، ایم کیو ایم کے مصطفی کمالنے کہا جب لوٹ مارہو رہی ہوتی ہے ہم اس وقت نہیں روکتے ، جب کوئی چلا جاتا ہے اس کے بعد انکشافات ہوتے ہیں ، قوم کے ساتھ ہ بہت بڑا دھوکا اور نقصان ہے، بولے پی ٹی آئی سے نوجوانوں کی امیدیں تھیں، لیکن جھوٹ بول کر قوم کو غلط راستے پر ڈالا گیا،

خبرنمبر4
ن لیگ کے جاوید لطیف نے صدر علوی کونشانے پر لے لیا۔ کہا آپ 9-10مئی کے ماسٹر مائنڈ کی مذمت کیوں نہیں کرتے ؟آج بھی آپ اقرار کرتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ورکر ہیں ، آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کی تاریخ فکس کی جانی چاہیے ، اگرکوئی 9 مئی کے پودے کی پرورش کرنا چاہتا ہے تویہ غلط ہے ۔ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نوازشریف کی زیرالتوا کیس کی تاریخ فکس کی جائے ، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں ۔ انتخابات سے پہلے نوازشریف اور پی ٹی آئی چیئرمین کو انصاف ملنا چاہیے ، اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہیے تاکہ پتا چل سکے کون ملک کا خیر خواہ ہے ۔ نوازشریف نے کہا نوازشریف ایک قومی حکومت بنائیں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

خبرنمبر5
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں غزہ میںبربریت کی مذمت، تمام ممالک غزہ میں جنگ بندی کے لیے کرداراداکریں ۔ ای سی او کے تمام ممالک غزہ میں جنگ بندی کے لیے کرداراداکریں ۔ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ، اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کے لیے اہم فورم ہے ، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کریں گی۔ای سی او فورم کو ایک باقاعدہ شکل دینا ہوگی۔

خبرنمبر6
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار، 111رنز پر 7کھلاڑی آئوٹ، کوشل پریرا 51رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ نسانکا 2رنز، کوشیل مینڈس6اور مالنکا 8رنز بنا سکے ۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کے 3شکار ، میچ میں فتح سے نیوزی لینڈ کی سیمی فائنل میںپہنچنے کی امید برقرار رہے گی ۔ آج شام کے بعد بنگلورو میں بارش کی بھی پیش گوئی ہے ۔