خبرنمبر1
چیئرمین پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کی حقیقت آشکار ہو گئی ، قوم کو گمراہ کر کے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے گئے ، فرح گوگی جیسے کرداروں کے ذریعے ملک کو نوچا گیا، ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان، احتساب اور نظام عدل پر عوام کا اعتماد بحال ہونا چاہیے ، حافظ طاہر اشرفی

خبرنمبر2
لاہور دنیا میں فضائی آلودگی میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا،۔ لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 408تک پہنچ گیا۔ بھارتی دارالحکومت دہلی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر،پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سموگ کا راج برقرار،بدترین آلودگی سے شہری بیماریوں کا شکار، طبی ماہرین کا ماسک کے استعمال کا مشورہ،

خبرنمبر3
پاک فضائیہ کا یوم اقبال پر شاعر مشرق کو خراج عقیدت، پاک بحریہ کا ہر شاہین وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار، ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ دستاویزی فلم میںعہد کی تجدید۔

خبرنمبر4
شام میں ایران سے منسلک فوجی تنصیب پر امریکی حملے ، 9افراد ہلاک ، بمباری دولڑاکا طیاروں کی جانب سے کی گئی ۔ کارروائی عراق شام میں امریکی فوج کو نشانہ بنانے کا جواب ہے ،امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا بیان ، تباہ کی گئی فوجی تنصیب کو ایرانی پاسداران انقلاب اوراس سے وابستہ گروپ استعمال کررہے تھے ۔ پینٹا گون کا دعوی ،

خبرنمبر5
برطانوی رکن ناز شاہ پارلیمنٹ میں غزہ کے بچوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں ۔ برطانوی رکن نے کہا اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیا، غزہ پر اسرائیلی بمباری کے سبب 4ہزار سے زیادہ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا برطانیہ کب خون ریزی بند کروانے کیلئے کوششوں کا آغازکرے گا۔

خبرنمبر6
کرکٹ ورلڈ کپ میں فائنل فور تک رسائی کی جنگ کیلئے پاکستان سری لنکا کی جیت کا منتظر، پاکستان کی شائقین کی سری لنکا اور نیوزی لینڈ میچ پر نظریں ، بارش کے باعث مقابلہ برابر رہا تو پاکستان کو انگلینڈ سے مقابلہ جیتنا ہوگا۔

خبرنمبر7
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کے پہلے 3ماہ میں معیشت کی بحالی کا سفر شروع، درآمدات اور تجارتی خسارے میں خاطر خواہ کمی ، زراعت اور خوراک کے شعبے میں 73فیصد بہتری،اکتوبرمیں برآمدات میں 13.5فیصد کااضافہ ہوا، برآمدات کا حجم 9ارب 60کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا۔ درآمدات میں 18.5فیصد کمی ، تجارتی خسارہ 34فیصد کم ہوا۔ گوہر اعجاز