خبرنمبر1
’پاکستان سیمی فائنل میں پہنچا تو پریشر بھارت پر ہوگا‘ سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پریشر میں نہیں ہوگی، ہماری ٹیم بہت مشکل حالات سے یہاں تک پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر بروز ہفتے کو کھیلے گی۔

خبرنمبر2
آئی ایم ایف کا ٹیکس کے معاملے میں ڈومور کا مطالبہ،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریٹیلرز اور ریئل اسٹیٹ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے اور زرعی آمدن سے انکم ٹیکس وصولیاں بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبر کے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے