خبر نمبر 1
پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں عجب کرپشن کی غضب کہانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کی ہوش ربا داستان سامنے آگئی تین سال میں فرح ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد اور غیر ظاہری اثاثوں میں 15300 فیصد اضافہ ریکارڈ مجموعی طور پر اثاثے4520 ملین روپے بڑھ گئے جمیل گجر اور دیگر رشتہ داروں کے اثاثے الگ ہیں ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشرہ بی بی کی دوست نے پوسٹنگ ٹرانسفر کمپنیز کے لیے ٹھیکوں کی مد میں 489 ملین روپے رشوت لی 426 ملین روپے کے ٹرانزیکشن صرف ایک بینک اکانٹ میں ہوئی ایک پراپرٹی ٹائیکون کی ہازنگ سکیمیں 240 قرار کی قیمتی زمین بطور رشوت اپنے نام کرائی فرح گوگی کئی کمپنیز میں حصہ دار اور منی لانڈرنگ میں ملوس نکلی چیئرمین پی ٹی آئی کی معنت سے فرح گوگی نے 2018 میں ایمنیسٹی سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھایا چیئرمین پی ٹی آئی کے کئی اور ساتھی بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں میں شامل۔۔۔

خبر نمبر 2
نون لیگ کا فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ 92 نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری بولے دوسروں کو چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے سارے لوٹ مار کا مرکز بنی گالا تھا پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا حکومت میں رہ کر سہولت کاروں کے ذریعے کرپشن کی گئی سب کو شامل تفتیش کیا جائے ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق بولی قوم کا پیسہ کمیشن اور کک بیکس میں لوٹا گیا چہرے بے نقاب ہو گئے انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔۔۔

خبر نمبر 3
چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی سہولت کاری کی عثمان بزدار کو ڈمی وزیر اعلی بنایا اور عوام کا فیصلہ بے دردی سے لوٹا رہنما نون لیگ عطا تارڑ کی پریس کانفرنس فرح گوگی کو واپس آ کر قانون کا سامنا کرنے کا چیلنج سپریم کورٹ سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا یا جاوید لطیف بولے بدقسمتی سے کچھ سیاستدان نو مئی واقعات پر مٹی ڈالو کی تجویز دے رہے ہیں انتخابات سے پہلے انصاف ہونا چاہیے تاکہ قوم جان سکے کون مجرم اور کون خیر خواہ ہے۔۔۔

خبر نمبر 4
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی وجہ اداروں سے لڑائی کو قرار دے دیا نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین بولے اداروں کے خلاف انقلاب نہیں لایا جا سکتا وہ ملک میں فساد نہیں جمہوریت کی بقا دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔

خبر نمبر 5
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خطے میں تجارتی سرگرمیاں ترقی کا واحد راستہ قرار دے دیا اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ ای سی او خطے کی ترقی کے لیے اہم فورم ہے تمام شراکت داروں کو باہمی تعاون بڑھانا ہوگا انوارالحق کاکڑ کا غزہ میں جنگ بندی پر بھی زور تمام ممالک سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا تاشقند میں وزیراعظم
اورآذربائجان کے صدر الہام علی یو کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔۔۔

خبر نمبر 6
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات انتہائی شکل اختیار کرنے لگے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ سال 2023 گزشتہ ایک لاکھ 25 سال میں گرم ترین جبکہ اکتوبر اس عرصے کے دوران گرم ترین مہینہ رہا سائنس دانوں کے مطابق گرمی میں اضافہ مسلسل گرین ہاس گیسز کے اخراج کا نتیجہ ہے۔۔۔

خبر نمبر 7
بلوچستان عوامی پارٹی نے انتخابات کی تیاریوں کے لیے کمرکس لی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب ٹکٹس کی تقسیم کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا جائے گا سینیٹر کہدہ بابر سیاسی میدان میں بڑی کامیابیوں کے لیے پرعزم۔۔۔

خبر نمبر 8
کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والے شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی حالت خطرے سے باہر ہے کوئٹہ سے کانگو وائرس کے علاج کے لیے آیا ایک اور مریض کانگو وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔۔۔۔

خبر نمبر 9
اور آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا مد مقابل بیٹنگ کی دعوت ملنے پر سری لنکا کے بیٹرز ‘تو چل میں آیا’ کی روایت اپنانے لگے صرف 105 رنز پر سات کھلاڑی پولین لوٹ چکے نیوزی لینڈ کی بڑے مارجن سے جیت پاکستان کی مشکلات بڑھا دے گی۔۔۔