خبرنمبر1
پی ٹی آئی کی 3سالہ حکومت کے دوران کرپشن کی کہانی سامنے آگئی ، چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیر معمولی اضافے کا انکشاف ، فرح گوگی کے ظاہری اور غیر ظاہری اثاثوں میں 2017سے2020تک 4520ملین روپے کا حیرت انگیز اضافہ، 2020میں فرح گوگی 950ملین روپے کے اثاثوں کو خود تسلیم کر چکی ، فرح گوگی کے غیر ظاہری مگر ملکیتی اثاثے 3825ملین روپے ہیں ، صرف تین سال میں ظاہری اثاثوں میں 420فیصد ، غیر ظاہری اثاثوں میں 15ہزار300فیصد اضافہ ہوا، یہ اثاثے فرح گوگی کی ذاتی ملکیت ہیں ۔ احسن جمیل گجر اور دیگر رشتہ داروں اور حصہ داروں کے اثاثے اس کے علاوہ ہیں ۔
خبرنمبر2
فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے ، پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے ، فرح گوگی کو واپس لانے کیلئے متعلقہ ادارے کام کررہے ہیں ۔ نوازشریف انتخابات میں ضمنی نہیں جنرل نشست پر الیکشن لڑیں گے ۔ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ، آصف زرداری کا حق ہے لاہور کے وزیراعظم کا راستہ روکیں ، اور لاڑکانہ کے وزیراعظم کی راہ ہموار کریں ، شاہد خاقان عباسی بھائی اور بے باک انسان ہیں ن لیگ سے ناراض نہیں ، معیشت کی بحالی کیلئے مائنس 9مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی گفتگو
خبرنمبر3
نیاپاکستان فرح گوگی بنا رہی تھی ، تجوری گھر والی کے پاس تھی فرح گوگی بزدار پیسے بھیج رہے تھے ، گھرمیں تجوری بھری جا رہی تھی آپ نہیں بولے آپ کرپشن میں شامل تھے ، ہمین سکھاتا تھا مدینہ کی ریاست، حال یہ تھا گھر میں تجوری میں پیسے آ رہے تھے ، جو کہتے تھے سب کو رلائوں گا آج بیٹھے رو رہے ہیں ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید، ہم تحریک انصاف میں نیا پاکستان بنانے آئے تھے ، جو کام سابق لیڈران نہیں نہیں کیے ہم چاہتے تھے وہ کریں ، ہم سب اکٹھے ہو کر حقیقت میںنیا پاکستان بنائیں گے ، سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا جلسے سے خطاب
خبرنمبر4
مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی میں توسیع، پہلے سے اعلان شدہ 33رکنی کمیٹی میں مزید 11اراکین شامل، 43رکنی کمیٹی کی سربراہی سینیٹر عرفان صدیقی کریں گے ۔ احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے شامل ہونے والے ارکان میں طارق فاطمی ، اویس لغاری شامل ، خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان ، عبدالرحمان کانجو وار دیگر بھی حصہ ،
خبرنمبر5
کرکٹ ورلڈ کپ اہم میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ، ٹاپ آرڈر چلا نہ مڈل آرڈر نے رنز بنائے، سری لنکن ٹیم 171رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ کوشال پرایرا 51اور تھیشکنا 38رنز بنا کر نمایاں ، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3بولٹ کیے ۔ لوکی فرگوسن ، مچل سینٹز ، راچن رویندرا کی 2،2وکٹیں ، 172رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ، 86رنز بنالئے۔
خبرنمبر6
نگران وزیراعلیٰ سندھ اور نگران وزیر صحت میں تنازع شد اختیار کر گیا۔ وزیراعلیٰ جسٹس مقبول باقر عوامی سطح پر معافی مانگیں تو معاملہ بہتر ہوگا، ڈاکٹر سعد نیاز کامطالبہ، اپنے کام میں بے جا مداخلت، کرپشن کا ساتھ دینے والوں کو برداشت نہیں کرونگا، مہنگے ترین روبوٹ خرید کر سندھ میں کرپشن کی جا رہی ہے ، روبوٹ والے معاملے میں مجھے بھی روبوٹ دینے کی پیشکش کی گئی نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز
خبرنمبر7
آئی ایم ایف نے قرض کے کوٹے سے متعلق اصلاحات تجویز کر دیں ، اصلاحات کی حتمی منظوری 15دسمبر کو آئی ایم ایف کا بورڈ گورنرز دے گا، موجودہ قرض پرگرام ختم ہونے کے بعد اگلے قرض پروگرام میں کوٹہ بڑھ سکتا ہے ، پاکستان کوٹہ بڑھنے سے 6سے9ارب ڈالر کا قرض لے سکتا ہے ۔


