خبرنمبر1
نگرن وزیراعلیٰ مقبول باقر کا کہنا ہے محکمہ صحت کی کارکردگی ناقص ہے ، محکمہ صحت کا بجٹ 234ارب کا ہے ، بجٹ کا صحیح استعمال اسپتالوں کو فعال رکھنا محکمہ صحت کا کام ہے ، گزشتہ روز محکمہ صحت کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت سے سوال کیا کہ محکمہ صحت کیا کیا کارکردگی ہےِ، اسپتالوں کو جاری فنڈز کا استعمال کیسے ہو رہا ہے ؟انسپکشن کا کہا پر انسپکشن نہیں ہوئی ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا 4اجلاسوں میں وزیر صحت نہیں آئے ۔ پہلے بھی سعد نیاز کے کہنے پر کئی اجلاس ملتوی ہوئے ۔
خبرنمبر2
سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے گورنر ہائوس میں لیگی اجلاس سوالیہ نشان ہے ؟گورنر ہائوس پنجاب میں ٹکٹوں کے فیصلے ہو رہے ہیں ، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے ، عوام کا فیصلہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہے ، جس کا اعلان 8فروری کو ہوگا،
خبرنمبر3
8 نومبر کو 4 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن روانہ، تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوگئی، گزشتہ روز 4 ہزار 119 غیر قانونی مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے جن میں 1272 مرد اور 1188 خواتین سمیت 1659 بچے شامل تھے۔افغانستان روانگی کیلئے 251 گاڑیوں میں 702 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔
خبرنمبر4
لودھراں: ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق،حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
خبرنمبر5
ٹینس کے میدان میں بھارت کی پاکستان کیخلاف سازش کی کوشش ناکام،انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی مؤقف مسترد کر دیا۔ 15رکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا مؤقف لینے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔
خبرنمبر6
ملک کے مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق،کراچی سے 4 اور چمن سے 2 نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے، پشاور،کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس ملا، پولیو وائرس افغانستان میں وائی بی 2 اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے، ترجمان وزیر صحت


