خبرنمبر1
ژوب میں دہشتگردی کے واقعے کے 6دہشت گرد افغان نیشنل ہیں، نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کہتے ہیں افغان حکومت دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرے ، غیر قانونی مقیم افراد کے بعد رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی واپس بھیجیں گے ، 80ہزار غیر ملکی بلوچستان سے واپس جا چکے ہیں ، تمام تارکین وطن کو چیک کررہے ہیں 90فیصد سے زیادہ افغان شہری ہیں ۔
خبرنمبر2
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی آذربائیجان کے صدر الہام علی یو سے ملاقات ، تجارت، دفاع ، توانائی کے شعبے میں پیشرفت پر تبادلہ خیال، آذر بائیجان ایئر لائن کا فلائٹ اپریشن کے اعلان کا خیر مقدم ، وزیراعظم کی آج تاریخی شہر سمرقند روانگی متوقع ہے ۔ جہاں وہ امام بخاری کے مزار پر حاضری دیں گے ۔
خبرنمبر3
فلسطینی وزیر خارجہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو خط لکھ دیا۔ تسلیم کر لیا گیا کہ اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں ، ثابت ہو گیا کہ اسرائیل واضح پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار رکھتا ہے ۔ ایٹمی حملے کا خطرہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نفرت انگیز بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے ۔
خبرنمبر4
نواب شاہ میں مبینہ طور پر کچی شراب پینے سے 3افراد جان سے گئے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،
خبرنمبر5
بھارت میں ہندو انتہا پسندی ، ایک اور شہر کا نام تبدیل کرنے پر بضد ، علی گڑھ کا نام تبدیل کر کے ہری نگر کرنے کی قرارداد منظور کر لی ، جو حتمی منظوری کیلئے ریاست حکومت کے پاس جائے گی ۔


