خبرنمبر1
معیشت میں بہتری کے ثمرات ، سرمایہ داروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ نے 55ہزار کی حد عبور کی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا،288روپے میں فروخت، ترسیلات زر بھی چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ اکتوبر میں 10فیصد اضافہ ریکارڈ، ترسیلات زر 2ارب 46کروڑ ڈالر کی سطح پر رہے ، جولائی سے اکتوبر کے دوران ترسیلات زر میں 13فیصد کمی ، 8ارب 80کروڑ ڈالر رہی ۔

خبرنمبر2
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش سے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مظفر آباد سے مانسہرہ، اسلام آباد جانے والی سڑکیںبند، نیلم ویلی شاہراہ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثر، شوگران ، سری پائے اور ملحقہ وادیوں میں 4انچ تک برفباری ، بابو سر ٹاپ ٹریفک کے لیے بند، سیاحوں کو شاہراہ قراقرم پر سفر کی ہدایت

خبرنمبر3
چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ، استغاثہ کے 3گواہوں کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے ، آئندہ سماعت پر 3مزید گواہ طلب، اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت14نومبر تک ملتوی ، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

خبرنمبر4
ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے ، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے ، تعمیر وترقی اورمعاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے ۔ نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے ، سابق وزیراعظم شہبازشریف کی گفتگو، شہبازشریف کی سابق ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں ، عام انتخابات ،پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال،

خبرنمبر5
انتخابات میں زور زبردستی کی گئی تو بہت نقصان ہوگا، وزیراعظم ہاؤس آج بھی ان کے پاس ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا، لیول پلیئنگ فیلڈ کیسے ہو سکتی ہے جب ایک پارٹی کے لوگ حکومت مین بیٹھے ہوں سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہوگا، میاں صاحب 4دن جیل میں چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا، پیپلزپارٹی اتحاد نہیں کرے گی، ہمارا گھوڑا اکیلا ہے ، دعا ہے جمہوری طریقے سے انتخابات ہو جائیں ۔ خورشید شاہ کی میڈیا ٹاک

خبرنمبر6
آئندہ الیکشن کی تیاری کے لئے جوڑ توڑ ، ایم ایم کیو رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب ، اجلاس میں 3رکنی کمیٹی فائنل کی جائے گی ، ن لیگ سے سیاسی اتحاد پر مشاورت ہو گی ، کمیٹی رپورٹ کی بنیاد پر دونوں جماعتیں آئندہ لائحہ عمل طے کریں گی۔ رابطہ کمیٹی اجلاس میں عوامی رابطہ مہم پر بھی بات ہو گی ۔

خبرنمبر7
سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا، یہ پاکستان اور چین کی ترقی کے لیے منفرد منصوبہ ہے ، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان کےلیے لائف لائن بن چکا ہے ۔ فلسطین پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے ، غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا، اسرائیل مغرب کی حمایت پر فلسطین میں ظلم و ستم کررہا ہے ۔ لیگی رہنما احسن اقبال کا تقریب سے خطاب