خبرنمبر1
اسموگ کی سنگین صورتحال پر قابو پانے کی کوشش، پنجاب ھکومت کا جزوی لاک ڈائون، 8اضلاع میں جزوی لاک ڈائون میں تبدیلی ، مارکیٹیں آج کھولنے کی اجازت، لاہور میں ریسٹورنٹ ، سینما اورجمنیزیم بند، لاہور میں مارکیٹیں زبردستی بند کرائی جا رہی ہیں ،گوجرانوالہ میں ہیلتھ ایمرجنسی کی بنیاد پر دفعہ 144نافذ، تعلیمی ادارے ، سرکاری دفاتر ، فیکٹریاں ، کارخانے آج بند، شاپنگ مال اور مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گی ۔ لاہور میں بارش سے اسموگ میں نمایاں کمی، کچھ دیر پہلے لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیرہویں نمبر پر آ گیا۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 125ریکارڈ، جمعرات کو اسموگ سے متاثرہ 46ہزار492افراد رپورٹ ،صرف لاہور میں اسموگ سے متاثر مریضوں کی تعداد 1ہزار 766 رہی۔ ایم 4فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 5ملتان سکھر موٹروے پر شدید دھند، حد نگاہ شدید متاثر
خبرنمبر2
رواں مالی سال کے آئندہ 8ماہ میں ٹیکس وصولی پلان پر آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے مذاکرات، ایف بی آر نے ہر ماہ اور ہر سیکٹر سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس ، کسٹمز ، ایکسائز کی تفصیلات فراہم کر دیں ۔ مقدمات میں پھنسے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر بھی اتفاق کا امکان ، ایف بی ار کا جنوری سے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کاپلان ،نگران حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکس ہدف میں کمی کی صورت میں فوری طور پر اضافی اقدامات کیے جائیں گے ۔
خبرنمبر3
پی ائی اے سے متعلق نجکاری کمیشن کاآجلاس آج ہوگا۔ ائیرلائن اثاثوں کی ابتدائی تکنیکی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکام کے مطابق نجکاری کیلئے 8بین الاقوامی کمپنیوں نے خدمات کی پیشکش کی ۔ نجکاری کیلئے بولی آئندہ سال کے شروع میں ہونے کا امکان ، مینجمنٹ کنٹرول سم یت 51فیصد شیئرز فروخت کرنے کی تجاویز،
خبرنمبر4
غزہ کے اسپتال پھر اسرائیل کے نشانے پر ، زخمیوں اور ہزاروں فلسطینیوں کی پناہ گاہ الشفا اسپتال پر میزائل حملہ ، اسپتال کے باہر پناہ لیے ہزاروں فلسطینی خوف سے لرز اٹھے ، الشفا انتظامیہ کی بمباری میں 6سے زائد فسلطینیوں کی ہلاکت کی تصدیق، اسرائیلی فورسز کی غزہ سٹی میں گھسنے سے پہلے اسپتال خالی کرانے کی کوششیں تیز، العودہ اسپتال پر بھی اسرائیل کی شدید بمباری، انڈونیشی اسپتال کے نزدیک بھی حملے ، 3اسپتالوں کے قریب بمباری سے متعددشہادتوں کا خدشہ، اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 11ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ مغربی کنارے کے علاقے جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج داخل ، چند گھنٹوں میں 10فلسطینیوں کا قتل، الخلیل میں 2فلسطینی بھائیوں کا گھر دھماکے سے تباہ کردیا۔
خبرنمبر5
غزہ میں الشفا اسپتال پر بمباری کے بعد اسپتال کے اطراف شدید جھڑپیں ، اسپتال فائرنگ کی آوازوں سے لرز اٹھا، اسپتال میں پناہ لینے والے فلسطینیوں میں شدید خوف وہراس، کئ فسلطینیوں کے مارے جانے کا خدشہ، اسرائیلی فوج کی لبنان کے علاقے یطار کے قریب ایمبولینس پر فضائی حملہ ، لبنانی میڈیا کے مطابق حملے میں اسپتال کا عملہ محفوظ رہا،
خبرنمبر6
اسرائیلی شدت پسند لیڈرز چاہتے ہیں فلسطینیوں کو نکالا اجائے ، اسرائیلی رہنما خطے پر قبضہ کر کے گریٹر اسرائیل بنانا اہتے ہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا اسرائیل نے پہلے ایک طریقے سے فلسطین پر قبضہ کیا۔ اس بار فلسطین پر قبضہ دوسرے طریقے کا ہوگا، جو صورتحال کشمیر میں ہے وہی صورتحال فلسطین میں ہے ۔ اس لیے ہم نے فلسطین کے معاملے پر لیڈ لی ہے ۔ اسرائیل پر دبائو ڈالنے کیلئے پاکستان اوآئی سی میں تجاویز پیش کرے گا۔
خبرنمبر7
پاکستان اور انگلینڈ کا فیصلہ کن میچ کل ہوگا، سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں چانس نہ ہونے کے برابر ، سیمی فائنل کیلئے پاکستان کا آخری اگر مگر، اگر اسے کوالیفائی کرنا ہے تو پہلے بیٹنگ کرو، انگلینڈ کو 288رن سے ہرانا ہوگا۔
خبرنمبر8
کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قتل، شاہ زیب کی گولیاں لگی لاش گاڑی سے دور جھاڑیوں سے ملی ، شاہ زیب حیدرآباد سے کورنگی کی سواری لایا تھا، بیٹے نے گلزار ہجری سے ایک اور رائیڈ ملنے کا بتایا تھا، اس کے بعد فون پر رابطہ نہیں ہو سکا، ٹریکر سے گاڑی سچل کے علاقے میں گھومنے کا پتا چلا، ٹریکر کے ذریعے گاڑی بند کر کے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے گاڑی برآمد کی جس میں خاتون کے کپڑے اور چوڑیاں پڑی تھیں ، 26سال کے شاہزیب کی ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی تھی ۔ 6ماہ کی ایک بیٹی ہے ۔
خبرنمبر 9
کراچی میں ڈیفنس خیابان شہباز پر سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ملزمان پولیس موابئل کو ٹکر مار کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار، پولیس کے مطابق 5سے6ملزمان گاڑی میں 3ملزمان 2موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ۔ ملزمان ڈیفنس میں کارروائیاں کرتے ہیں ، جلد گرفتار کر لیں گے ،


