خبرنمبر1
سندھ میں پی ٹی آئی اور پی پی کے علاوہ سب سے اتحاد کریں گے ، صدرمسلم لیگ ن سندھ بشیر میمن نے کہا سندھ میں 15سال کے دوران اربوں کی کوٹھیاں بنیں ، جے آئی  ٹی سربراہ ہونے کی وجہ سے پیپلزپارٹی میرے خلاف ہے ۔ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی موجودگی میں سسٹم چل رہا ہے ، امید ہے سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

خبرنمبر2
اسرائیل نے غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کی جزوی جنگ بندی پر حامی بھرلی، ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ اسرائیل شمالی غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کے لیے جنگ بندی کرے گا، جزوی جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔

خبرنمبر3
آنے والاوقت استحکام پاکستان پارٹی کا ہے ، عوام ساتھ ہوں تو لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو مقصد حاصل ہو جاتا ہے ، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں عوام روایتی سیاستدانوں سے تنگ آ چکے ، لوگ اب نئی جماعتوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنے والے وقت میں ہوگا۔

خبرنمبر4
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس محسن اختر نے کہا پروڈکشن آرڈر جاری کرنا سینٹ کا اندرونی معاملہ ہے ۔ عدالت ایسی کوئی ہدایت نہیں دے سکتی ۔ آج عدالت کسی کو بلانے کے لیے ہدایت دے تو کل عدالت کسی کو نہ بلانے کی ہدایت بھی دینا ہوگی ۔

خبرنمبر5
سینیٹ میں وزراکی عدم موجودگی، شہزاد وسیم بھڑک اٹھے، کہا صرف ایک وزیر کو جوابات لیے ایوان بھیج دیا جاتا ہے ، نگران وزیروں کے اس اتنا کام نہیں ہوتا جو نہ آسکیں ، نگران وزیراعظم کو سیکرٹری خط لکھیں چیئرمین سینٹ کی ہدایت، وزیر پارلیمانی امور کو مخاطب کر کے کہا منسٹر صاحب جوابات کیوں نہیں آئے ؟اگلے اجلاس میں متعلق ہوزیر سے جواب لیا جائے گا۔ صادق سنجرانی

خبرنمبر6
غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری، مزید 3ہزار353فغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی ، اب تک 2لاکھ 10ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ، کراچی سے 26ہزار افغان رضا کارانہ طور پر لوٹ گئے۔ اب بھی ہزاروں روپوش، پولیس کا سرچ آپریشن جاری

خبرنمبر7
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دورہ رائیونڈ ، سالانہ تبلیغی اجتماع میں علما کرام و اکابرین سے ملاقات، کہا تبلیغی جماعت دین اسلام کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دےر ہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کیمرے ، سیکورٹی اہلکار نصب کرنے کی ہدایت کر دی۔