خبر نمبر 1
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے نگران وزیراعظم کا عرب میڈیا کو انٹرویو مزید کہا غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں متاثرہ افراد کو خوراک سمیت اشیا ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔۔۔

خبر نمبر 2
مقدمات کو طوالت دینے پر چیف جسٹس پاکستان کا اظہار برہمی سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے کیس خارج کر دیا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کو جان بوجھ کر دیر تک چلانا وطیرہ بن گیا من گھڑت درخواستوں کے ذریعے عدالتوں کا وقت ضائع کیا جاتا ہے درخواست گزار جاوید حمید نے زمین ملکیت کیس میں ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔۔۔

خبر نمبر 3
ریاست کی معاشی بحالی کے اقدامات کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست بیزی 100 انڈیکس میں ریکارڈ سے زائد پوائنٹس کا اضافہ 100 انڈیکس 55 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا ترسیلات زر میں بھی اضافہ اکتوبر میں ترسیلات 2.5 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی ماہانہ بنیاد میں ترسیلات میں 11.5 اور سالانہ بنیاد پر نو اشاریہ چھ فیصد اضافہ ریکارڈ۔۔۔

خبر نمبر 4
اینٹی منی لانڈنگ مشکور ٹرانزیکشنز پر اسٹیٹ بینک ایف بی آر حکام کے آئی ایم ایف مشن سے مذاکرات ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف نے منی لانڈنگ اور مشکوک ٹرانزیکشن پر آئی ایم ایف کا سخت پالیسی بنانے کا مطالبہ کر دیا ٹیکس سے استثنی شعبوں میں درآمدات کی آڑ میں منی لانڈنگ روکنے کے اقدامات ناکافی کرا دیے ایف بی آر نے ٹیکس کرائم کا ستمبر تک رپورٹ اور آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی۔۔۔

خبر نمبر 5
پیپلزپارٹی کے رہنماں کی نون لیگ پر کڑی تنقید خورشید شاہ بولے جیل نہ جانے سے نواز شریف کا قد چھوٹا ہوا بڑا نہیں ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے سب کچھ ہو رہا ہے زور زبردستی والی حکومت نہیں چلے گی سلیکشن ہوتی رہی عوام کو ووٹ کا حق نہیں ملا کسی کو زور زبردستی سے اقتدارمیں بٹھایا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا لیول پلیئنگ فیلڈ کیسے ہوگی جب نگران حکومت میں نون لیگ ہوگی شہلہ رضا بولیں مجرمان کو حفاظتی ضمانت ملتے دیکھی چوہدری افتخار کے زمانے بھی سہولت کاری ہوئی مرتضی وہاب نے سوال اٹھایا بشیر میمن پولیس اور ایف آئی اے میں کتنی اصلاحات لے کر آئے۔۔۔

خبر نمبر 6
رہنما مسلم لیگ نون رانا تنویر بولے پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے مسلم لیگ نون بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے اور الیکشن لڑنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے نون لیگ پنجاب میں اکیلے الیکشن لڑے گی سندھ بلوچستان اور کے پی کے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔۔۔

خبر نمبر 7
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت سینٹ اجلاس سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان میں طالبان حکومت آئی تو کابل میں انڈرسٹینڈنگ کے تحت سینکڑوں سخت دہشت گردوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا کون ذمہ دار ہے جیلوں سے خطرناک دہشت گردوں کو کس نے چھڑایا نگران حکومت دہشت گردی پر ان کیمرہ بریفنگ کے تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے سینٹر رضاربانی بولے دہشت گردی کی لہر خطرناک ہوتی جا رہی ہے ڈیل سے متعلق اس وقت حکومت اور حکام کو ذمہ داری لینا ہوگی پارلیمان اور عوام تاحال بے خبر ہیں۔۔۔

خبر نمبر 8
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو نو مئی کے 13 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا سپیشل جج انسداد دہشتگردی راولپنڈی نے چار مقدمات میں 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی جج اور شیخ رشید احمد کے درمیان دلچسپ مکالمہ جج ملک اعجاز آصف بولے شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا شیخ رشید نے کہا کہ ان کے خلاف پہلے کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں۔۔۔

خبر نمبر 9
فلسطین اور اسرائیل سے متعلق امریکہ کی پالیسی کی مخالفت امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے چھ سفارت کاروں کو طلب کر لیا مشرق وسطی اور شمالی افریقی ممالک میں تعینات سفارت کاروں کے خدشات کو سنا جائے گا امریکہ کے چھ سفارت کاروں نے اسرائیل کی حمایت پر پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔

خبر نمبر 10
نگران وزیر اعلی محسن نقوی کا سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ علما کرام اور اکابرین سے ملاقات وزیراعلی نے سالانہ اجتماع کے انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ بھی لیا لاہور انتظامی نے اجتماع کے آخری مرحلے کے لیے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی تیرا ڈی ایس پیز 203 ٹریفک انسپیکٹرز تعینات 110 پیٹرولنگ افسران 999 وارڈنز فرائض سر انجام دیں گے۔۔۔

خبر نمبر 11
کانگو وائرس ایک اور زندگی نگل گیا کراچی کے سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز ہسپتال میں زیر علاج کوئٹہ کا 35 سالہ مریض دم توڑ دیا مریض کو آج صبح کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا مریض کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری کا سامنا تھا جو جانبر نہ ہو سکا۔۔۔

خبر نمبر 12
کل کا میچ پلاننگ سے کھیلیں گے کپتان بابر اعظم کی کولکتہ میں پریس کانفرنس بولے تین سال سے کپتانی کر رہے ہیں ان پر کوئی دبا نہیں سب کی اپنی رائے اور سوچنے کا طریقہ ہوتا ہے پلاننگ کے تحت اننگز کو آگے بڑھائیں گے کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں پہلی بار بھارت آئے کنڈیشنز کا اندازہ نہیں تھا۔۔۔