خبرنمبر1
کپتانی پر تنقید، بابراعظم برہم ، ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا ٹیم کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، مجھ پر کپتانی کا کوئی دبائو نہیں ہے ۔ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا آسان ہے ، جس نے مشورہ دینا ہے مجھے میسج کرے ، کل کا میچ اہم ہے ۔ کل کا میچ پلاننگ کے تحت کھیلیں گے ۔ ورلڈ کپ میں ٹیم کی پرفارمنس پر میری کپتانی پر سوال اٹھایاجارہا ہے ۔ گزشتہ اڑھائی تین سال سے پرفارم کررہا ہوں ، بابر اعظم کی گفتگو

خبرنمبر2
آئی ایم ایف وفد نے درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک اقدامات کو ناکافی قرار دیدیا، منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزیکشنز پر آئی ایم ایف سخت پالیسی بنائے ، ایف بی آر کی ٹیکس کرائم پر اقدامات کے حوالے سے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت ایکشن لیا جاتا ہے ، ایف بی آر کی بریفنگ، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لے استعداد کار بڑھائی جائے ۔ آئی ایم ایف مشن

خبرنمبر3
نگران حکومت دہشتگردی پر ان کیمرہ بریفنگ دے، ہم نے ماضی میں دہشت گردوں کیخلاف معنی خیز ایکشن نہیں لیا، آپریشن ضرب عضب کا فیصلہ نوازشریف حکومت میں ہوا، دہشت گردی کے بارے میں 2018کے بعد پالیسی میں تبدیلی ہوئی کابل میں انڈر اسٹیڈنگ کے تحت سیکڑوں دہشت گردوں کو پاکستانی جیلوں سے رہا کیا گیا۔ پھر ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا، اسحاق ڈار کا سینٹ میں اظہار خیال ۔

خبرنمبر4
حافط نعیم الرحمان نے بھی لیول پلیئنگ فیلڈ پر سوال اٹھا دئیے ، الیکشن کمیشن بتائے لاہور کے گورنر ہائوس میں ن لیگ کااجلاس کیسے ہو گیا؟ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد مفادات کا شاخسانہ ہے ، ن لیگ سے کراچی کی نہیں اپنی بات کی گئی ۔ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع حاصل نہیں ، پیپلزپارٹی دھاندلی کے بغیر کامیاب نہین ہو سکتی، 15نومبر سے عوامی مہم کا نیا سلسلہ شروع کررہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس

خبرنمبر5
مردم شماری درست کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے آواز اٹھائی ، بلاول بھٹو نے کہا اگر درست مردم شماری نہیں ہو گی تو سیاست چھوڑ دیں گے ۔ لوگ پروپیگنڈے کے سیاست کرتے ہیں بشیرمیمن اپنی پارٹی سے پوچھیں اے فور منصوبہ مکمل کیوں نہیں ہوا، ہم نے شہر قائد سمیت پورے سندھ کی خدمت کی ، رتمام ادارے مل کر کام کریں تو شہر کی حالت بہتر ہو سکتی ہے ۔ مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس

خبرنمبر6
سنگین غداری کیس، مشرف کی سزا کے خلاف اپیل مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور، اپیل کنندہ یا اس کے وکیل کو اپیل مقرر نہ ہونے پر زمہ دار نہیں کہا جا سکتا ، سمجھ نہیں آرہا 2019کے مقدمات آج تک مقرر کیوں نہیں ہوئے ، اپیل اوپن کورٹ میں کیوں مقرر نہ ہوئی ، چیف جسٹس کا استفسار، شاہد میں اس سوال کا جواب نہ دے سکوں  ،وکیل سلمان صفدر کا جواب ، مشرف کی اپیل فکس کرنے کی متفرق درخواست پر کسی کو اعتراض تو نہیں ، مشرف کے لواحقین سے تازہ ہدایات لے لیں ، کیا وہ اپیل کی پیروی کریں گے ۔ ہم جب اپنا احتساب نہیں کریں گے تو دوسروں کا کیسے کریں گے ؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس، پرویز مشرف کے وکیل کو آئندہ سماعت پر اسلام آباد آنے کی ہدایت، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کےفیصلہ کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے منظور کر لیں ، رجسٹرار آفس کو کیس مقرر کرنے کی ہدایت، سماعت 21نومبر تک ملتوی

خبرنمبر7
شیخ رشید 9مئی کے 13مقدمات میں ملزم نامزد، عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کر دیں ، شیخ رشید، راشد شفیق کی مزید 4مقدمات میں عبوری ضمانتیں 18نومبر تک منظور، شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ الٹا پڑ گیا ہے ، جج ملک اعجاز آصف کا مکالمہ ، میرے خلاف سابقہ کوئی مقدمہ نہیں تمام مقدمات چلے کے بعد کے ہیں ، شیخ رشید کا جواب

خبرنمبر8
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کا نوٹس، پنجاب حکومت کی جانب سے اج کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا، اسموگ کی وجہ سے صرف کل دکانیں مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ بارش اورحکومتی اقدامات کے باعث اسموگ میں نمایاں کمی آئی ، محسن نقوی

خبرنمبر9
غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے ، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا ترک ایجنسی کو انٹرویو، کہا دنیا کے کسی ملک نے غیرقانونی ہجرت کی حمایت نہیں کی ، پاک ترک تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں ، رتاپی منصوبے پر کام کے لیے پاکستان ، ترکی اور افغانستان پرعزم ہیں ۔ اگر بھارت اس منصوبے سے باہر رہنا چاہتا ہے تو اس کی مرضی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔