خبرنمبر1
جاڑے کی پہلی بارش ، لاہور والوں کو سموگ سے عارضی ریلیف مل گیا، لاہور اور گردونواح میں صبح سویرے ہلکی بارش نے لاہور کی فضا کو صاف اور نکھرا نکھرا کر دیا، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے سے تیرہویں نمبر پر چلا گیا۔ بارش سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاہور پولیس دکانیں بند کرانے عابد مارکیٹ پہنچ گئی، دکانیں بند کرا کے کئی دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دکانیں زبردستی بند کرانے کا نوٹس لے لیا۔ متاثرہ دکانداروں کا پولیس کی کارروائی کیخلاف احتجاج،
خبرنمبر2
پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل 4 رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف مرحوم کی سزا سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی جس سلسلے میں خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل میں حامد خان، پاکستان بارکونسل کی جانب سے عابد ساقی، سندھ ہائیکورٹ بار کی طرف سے رشید اے رضوی اور سابق صدر پرویزمشرف کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے کہا کہ اچھا ہے تمام وکلا موجود ہیں، بنچ کے بارے میں چہ مگوئیاں ہورہی تھیں، وضاحت کرنا چاہتا ہوں، میں بنچزتبدیل کرنے کے حق میں نہیں، جسٹس منصور کو بنچ میں اس لیے شامل کیا کہ یہ ماضی میں مقدمہ سن چکے ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ 2019 کے مقدمات آج تک مقرر کیوں نہیں ہوئے۔اس دوران پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ فوجداری قانون میں ترمیم کے بعد خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ متفقہ نہیں تھا، سابق صدر کی عدم موجودگی میں سزا سنائی گئی۔چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ میں آپ کی درخواست کو نمبر کیوں نہیں لگا؟ اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ سزا یافتہ کے سرنڈر کیے بغیر اپیل دائر نہیں ہو سکتی، سپریم کورٹ نے ان چیمبر سماعت میں اپیل اعتراضات کے ساتھ کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا کہا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چیمبرسماعت کے بعد اپیل کب مقرر ہوئی تھی؟ سلمان صفدر نے بتایا کہ چیمبر سماعت کے بعد آج اپیل سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے، اپیلیں اتنی تاخیرسے کیوں مقرر ہوئیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر عدالت کی غلطی ہے تو کہیں، آپ سینئر وکیل ہیں اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد سے پہلے اپیل کا سنا جانا بنیادی حق ہے، چیمبر میں بھی استدعا کی تھی کہ معاملہ عدالت میں مقرر کیا جائے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی۔
خبرنمبر3
اڈیالہ جیل کے باہر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو گھر کا کھانا دینے کی اجازت نہیں ، ان کی صحت ٹھیک ہے وہ ڈٹے ہوئے ہیں ،
خبرنمبر4
غزہ کی صورتحال یو اے ای ، فرانس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا آج پھر اجلاس ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ کا قطری ہم منصب کو ٹیلی فون ، غزہ پر حملوں میں شدت دیکھتے ہوئے جنگ کا دائرہ بڑھانا گزیر ہوگیا، اسرائیلی شمالی غزہ میں جنگ میں روزانہ چار گھنٹے کے وقفے پر رضا مند، جان کربی کہتے ہیں اسرائیل آج سے روزانہ 4گھنٹے کے وقفے کا اعلان 3گھنٹے قبل کرے گا۔ اس دوران غزہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں ہوگا، انسانی امداد پہنچانے ، شہریوں کو نکلنے کا موقع دیا جائے گا،
خبرنمبر5
نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ سعودی عرب کے 3روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ، نگران وزیراعظم فلسطین کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
خبرنمبر6
پاکستان نے برسوں 30لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرکے بے پناہ سخاوت کا مظاہرہ کیا، خود کو دنیا کی مہمان نواز ترین قوموں میں سے ایک ثابت کیا، پاکستانی حکومت کا افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا اقدام غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق ہے ۔ سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کا امریکی صحافی کو جواب ، امریکی صحافی نے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی کو ظالمانہ قرار دیا تھا۔
خبرنمبر7
غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام کے خلاف ملک بھر میں اتوار کو خصوصی دعا کی اپیل ، دعا صبح 10سے دوپہر 12بجے کے درمیان کی جائے گی۔ دعا کا دورانیہ 15منٹ کا ہوگا، تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو دعا میں شرکت کی دعوت، شہری اپنے گھروں ، دفاتری یا کسی بھی جگہ سے فلسطینیوں کیلئے دعا کر سکتے ہیں ۔ اتوار کو دیوالی پر ہندو برادری سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کو دعا میں شرکت کی دعوت، ہندو برادری سے اتوار کو دیوالی کے موقع پر دعا کی اپیل
خبرنمبر8
کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ایک ہفتے میں کانگو وائرس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد تین ہو گئی ہے ۔ تینوں مریضوں کو گزشتہ ہفتے بلوچستان سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ محکمہ صھت سندھ کے مطابق مریض کو گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ کانگو وائرس سے متاثرہ بلوچستان کے 12مریض کراچی میں زیر علاج ،
خبرنمبر9
سندھ ہائیکورٹ کراچی میں گلشن اقبال ، قائداعظم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات پر ایس بی سی اے پر برہم ، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار ہے ، ایس بی سی اے کو معلوم نہیں کہ اس کی کیا ذمہ داری ہے ۔ فروری میں کہا تھا کہ تیسری منزل گرا دی ہے فروری کے بعد ایس بی سی اے کی پھر سے صبح نہیں ہوئی ؟احکامات کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کیوں نہیں کرائی گئیں ؟ڈائریکٹر ایس بی سی اے ایسٹ نے کہا کہ میری کچھ دن پہلے پوسٹنگ ہوئی ہے ۔ عدالت نے کہا خبردار آئندہ ایسا کہا چارج سنبھالتے ہی آپ کی ذمہ داری شروع ہو گئی ہے ۔


