خبرنمبر1
کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور شہری کی جان لے لی، کورنگی گلزار کالونی میں 8سال کا بچہ مین ہول میں گرا، تو ماموں نے بھانجے کو بچانے کیلئے مین ہول میں چھلانگ لگا دی ، بچے کو تو بچا لیا ماموں جاں بحق، بچے کی حالت تشویشناک ، لواحقین اور علاقہ مکینوں میں غم و غصہ ،

خبرنمبر2
دہشت گردی کے واقعات افغان مہاجرین کی واپسی کا ردعمل ہو سکتے ہیں ، نگران حکومت کو افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے پر سینٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، رضا ربانی کا سینٹ میں اظہار خیال، مغربی طاقتیں چین کو سی پیک پر محدود کرنا چاہتی ہیں ، کالعدم ٹی ٹی پی سے کیا گیا معاہدہ حملوں کی وجہ ہو سکتا ہے ،

خبرنمبر3
جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات اٹھا دیے، پریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اپنے خلاف ریفرنس اور شواہد کی نقول مانگ لیں۔جسٹس مظاہر علی نقوی کی جانب سے اعتراضات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروائے گئے جن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے میری بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی مخالفت کی تھی، جوڈیشل کمیشن اجلاس کے منٹس اور ان کا اختلافی نوٹ مانگنے پر بھی نہیں دیا گیا۔

خبرنمبر4
عدالت کا نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم، عدالتی حکم میں کہاگیاک ہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کئے جائیں، جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔

خبرنمبر5
قرض کی نئی قسط کیلئے آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آگیا، (آئی ایم ایف) نے منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز کیلئے واضح پالیسی بنانے اور آئندہ بجٹ میں سخت سزائیں منظور کرانےکا مطالبہ کردیا۔قرض کی نئی قسط کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) اور اسٹیٹ بینک حکام کے آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ اور مشکوک ٹرانزکشنز پر بریفنگ دی گئی۔