خبرنمبر1
کپتانی سے متعلق فیصلہ وطن واپسی پر ہوگا، ابھی تو توجہ انگلینڈ سے میچ پر ہے ،ہم لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترے، افغانستان اور جنوبی افریقا سے میچز جیتنے چاہییں تھے ، ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی کپتانی پر کرکٹ ماہرین سوال اٹھا رہے ہیں ۔ بابر نے کہا ٹی وی بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہے اگر کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے ، اچھے نوٹ پر ورلڈ کپ ختم کرنا چاہتے ہیں ،
خبرنمبر2
اگر نہ مگر، صرف فخر ، سیمی فائنل یا واپس گھر، انگلینڈ سے جیت کے لیے فخر زمان سے امید یں ، کپتان کہتے ہیں اگر فخر بیس تیس اوور کھیل گئے تو ہم رن ریٹ حاصل کر سکتے ہیں ، پاکستان ٹیم کل اہم ترین میچ انگلینڈ سے کھیلے گا۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کا حساب کتاب برقرار، سیمی فائنل کھیلنا گرائونڈ پرفارمنس سے مشروط، پاکستان کو 288رن سے میچ جیتنا ہوگا، اگر پاکستان 400رنز بنائے تو انگلینڈ کو 112پر آئوٹ کرنا ہوگا۔ اگر450رنز بنائے تو انگلینڈ کو 162رن پر آئوٹ کرنا ہوگا۔ اگر 500رن بنا لیے تو 212پر آئوٹ کرنا ہوگا۔ اگر ہدف کا تعاقب کرنا پڑا تو 50رن کا ہدف 18سے کم گیندوں پر پانا ہوگا،
خبرنمبر3
جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق، جسٹس نعیم اخترپر جانبداری کا الزام ، جسٹس مظاہر نقوی نے تمام شکایات کو فضول اور مفروضے قرار دے دیا، شکایات مسترد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہا میرے خلاف کارروائی سیاسی ایما پر ہو رہی ہے ۔ جانبدار سپریم جوڈیشل کونسل کا شوکاز نوٹس بھی جانبدار ہے جس کا جواب نہیں دیا جا سکتا۔ آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے ارکان کو جوڈیشل کونسل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے ، جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں درج ریفرنس اور شواہد کا تمام ریکارڈ بھی مانگ لیا۔ کونسل نے 27اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
خبرنمبر4
توشہ خانہ کیس: نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد واپس کرنے کا حکم، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے، عدالت نے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپسی کے احکامات جاری کیے۔عدالت نے نوازشریف کی پراپرٹیز،گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبرنمبر5
پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا چیمبر سماعت کے بعد اپیل کب مقرر ہوئی تھی ؟ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے 25فروری 2020کو چیمبر میں آرڈر دیا، اس کےبعد کئی درخواستیں دی گئیں لیکن کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہوا، چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کیس کیوں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوا؟پرویز مشرف کی وفات کب ہوئی ؟ وکیل نے بتایا پرویز مشرف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہے لیکن انتقال 5فروری 2023کو ہوا، چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل پرویز مشرف کی زندگی میں مقرر ہی نہیں ہوئی ، کیا اسی نکتے پر اپیل منظور نہیں ہو جانی چاہیے ، کہ کیس نہ لگنے کے ذمہ دار پرویز مشرف یا وکیل نہیں ، عدالتی کنڈکٹ سے اپیل کا حق متاثر نہیں ہونا چاہیے ، عدالت کا وکیل سلمان صفدر کو پرویز مشرف کے اہلخانہ سے پیروی پر ہدایات لینے کا حکم ، مشرف کو ائین شکنی پر سزائے موت سنائی گئی تھی ، خصوصی عدالت نے 3نومبر2007کو فیصلہ سنایا تھا، دسمبر2019میں سزائے موت سنائی تھی ۔
خبرنمبر6
نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا الیکشن میں اب کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے ، نگران حکومت کا جھکاؤ کسی طرف نہیں ، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہا کہ انتخابی عمل شفاف بنانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ نگران حکومت کسی جماعت یا کسی امیدوار کی طرفداری کا مخالفت نہ کرے ۔
خبرنمبر7
پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس، دعوی کیا کہ بلوچستان اور وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی ۔ ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کس سردار نے بلوچستان میں کالجزیا یونیورسٹیز بنانے کی مخالفت کی ؟فنڈز دیتے نہیں ترقی دینا نہیں چاہتے ، ملبا سرداروں پرڈال دیتے ہیں ۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا دو تے تین سردار عوام کو بے ووقوف بنا رہے ہیں ۔


