خبرنمبر1
اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی سے سالانہ مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں، 15 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل ہوجائے گی۔اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال 2022-23ء جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2023ء ہے۔

خبرنمبر2
عام انتخابات میں کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو ہم نے 2008ء میں کیا تھا: نگز پارٹی کی بات ہر الیکشن میں ہوتی ہے، کنگز پارٹی ہر الیکشن میں کسی نہ کسی صورت میں سامنے آتی ہے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے اتحاد کا ہمیں نقصان نہیں فائدہ ہوگا۔ن لیگ اور پی ٹی آئی کے دور میں ہم اپوزیشن میں تھے، پیپلز پارٹی بلدیات کی طرح عام انتخابات میں بھی جیتے گی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی الیکشن لڑ سکتے ہیں اور ان کےخلاف بھی۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو

خبرنمبر3
پرویز الٰہی ناروا سلوک: عدالت نے ہوم سیکرٹری، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کر لی، سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اپنے سیاسی اور سماجی سٹیٹس کے مطابق جیل میں بہتر کلاس اور سہولتوں کے حقدار ہیں، سہولتیں دینے کے بجائے اڈیالہ جیل میں چودھری ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیملی اور وکلاء کے ساتھ ملاقات کے دوران غیر قانونی مداخلت کر کے ملاقاتوں کو بے مقصد کر دیا جاتا ہے، وکلاء کو کاغذ پنسل ساتھ رکھنے اور لکھ کر نوٹس ایکسچینج کرنے کی سہولت بھی نہیں دی جاتی، گفتگو کو ٹیپ کیا جاتا ہے۔

خبرنمبر4
پیغام پاکستان قرآن وسنت کی روشنی میں دہشتگردی کیخلاف متفقہ فتویٰ ہے: طاہر اشرفی، اکستان کے اندر کسی بھی سطح پرجتھوں کو مسلح جدوجہد کی اجازت نہیں، پیغام پاکستان تمام مذاہب کو آئین وقانون کی روشنی میں جینے کا حق دیتا ہے، آئین پاکستان کی اساس قرآن و سنت ہے، پاکستان میں کوئی بھی قانون سازی قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہوسکتی۔، ہماری خواہش ہے کہ فلسطینیوں کو آزاد مسلم ریاست ملے جس کا دارلخلافہ القدس ہو۔پریس کانفرنس

خبرنمبر5
ن لیگ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹس کیلئے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی، یہ توسیع سموگ، جزوی لاک ڈاؤن اور تعطیلات کے باعث کی گئی۔تاریخ میں توسیع کے بعد ٹکٹوں کے لیے درخواستیں اب 20 نومبر 2023 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

خبرنمبر6
اسد قیصر کی گرفتاری: پشاور ہائیکورٹ کا اینٹی کرپشن کونوٹس جاری، جواب طلب، شاور ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، عدالت میں وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ اسد قیصر کو بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا، اسد قیصر کو صوابی کے کیس میں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ، کئی دن گزر گئے ابھی تک اسد قیصر کو اڈیالہ جیل میں رکھا ہے۔وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوابی منتقل کیا جائے ، اے اے جی نے کہا کہ انہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے یہاں ان کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ، عدالت نے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

خبرنمبر7
غزہ میں امن کیلئے اقوام متحدہ کردار اداکرے : ترجمان دفترخارجہ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے ، بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینوا کنوینشن کا احترام کرنا چاہیے، ہم نے امریکہ کا غزہ میں چند گھنٹوں کی جنگ بندی کا بیان دیکھا ہے، ملٹری آپریشن میں ٹیکٹیکل وقفے انسانی امداد کے غزہ رسائی میں مددگار ثابت نہیں ہوسکتے ، پاکستان غزہ میں مکمل جنگ بندی کا حامی ہے۔ممتاز زہرا بلوچ