خبر نمبر 1
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ اوپنرز کا جارحانہ انداز حارث کی لائن لینتھ آخری میچ میں بھی سیدھی نا ہو سکی وائیڈ اتنی بڑی کیپر کے ہاتھ بھی نہ آسکی پاکستان کے ٹاس ہارنے کے ساتھ ہی ٹیم کی امکانات ختم ہوئے قومی ٹیم نے ایک تبدیلی حسن علی کی جگہ شاداب خان کو شامل کیا گیا کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پرعزم بولے ٹاس ہارنے پر مایوسی ہوئی آخری میچ میں ٹیم کا اعتماد بحال ہوا ایونٹ کا اختتام اچھے نوٹ پر کریں گے۔۔۔
خبر نمبر 2
ورلڈ کپ میں آج دو میچز کا تڑکا پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا مد مقابل بنگالی ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 306 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری بنگلہ دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا آج کا نتیجہ اس کی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا فیصلہ کرے گا آسٹریلیا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلے ہی کوالیفائی کر چکا۔۔۔
خبر نمبر 3
سابق وفاقی وزیر اسد عمر پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی سیاست سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ایکس پر پیغام اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریاسی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ عوامی زندگی گزارنے کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔۔۔
خبر نمبر 4
صدر عارف علوی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ گورنر کے پی غلام علی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وزیراعلی پنجاب محسن نقوی وزیراعلی سندھ مقبول باقر کا بھی افسوس کا اظہار شہباز شریف آصف زرداری بلاول بھٹو اور جہانگیر ترین بھی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو۔۔۔
خبر نمبر 5
نگران وزیر اعلی کے انتقال پر نئے نگران کا انتخاب کیسے ہوگا ؟طریقہ کار پر آئین خاموش قوم اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کے مطابق آرٹیکل 224 اور 224 اے کے تحت نگران کے انتخاب کا پراسیس دوبارہ اسی طرح ہوگا گورنر سابق وزیراعلی اور سابق اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ کر تین تین نام مانگیں گے اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملات سپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی اور پھر الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا سابق وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ ابھی کسی نے رابطہ نہیں کیا مگر طریقہ کار وہی ہوگا دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے انتقال کے بعد اب نئے وزیر اعلی کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے۔۔۔
خبر نمبر 6
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات صیہونی فوجوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کیا۔۔۔
خبر نمبر 7
حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں حماس کی جانب سے 100 یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا دونوں فریقین کے درمیان کئی دن کی مذاکرات کے بعد یہ معاہدہ ہوا حماس کے قید میں 241 سے زائد اسرائیلی موجود ہیں جن میں سے اب تک چار یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔۔
خبر نمبر 8
آئی ایم ایف سے اہم ترین مذاکراتی دور شروع تکنیکی مذاکرات ختم ہونے پر پالیسی فیصلے لینے کا مرحلہ آن پہنچا پیٹرولیم اور توانائی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ لیے جانے کا امکان اسٹیٹ بینک وزارت خزانہ ایف بی آر کے ساتھ پالیسی مذاکرات کا شروع ہوں گے مذاکرات کے بعد ایف بی آر سسٹم اصلاحاتی عمل فوری شروع ہوگا۔۔۔
خبر نمبر 9
چیف جسٹس پاکستان کے بعد چیف جسٹس ہائی کورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آگیا جسٹس محسن اختر کیانی نے معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کر دی کہا انتظامی جج کے پاس بینچ تشکیل دینے کا اختیار نہیں انتظامی جج ہنگامی نوعیت کے کیس اسی دن سماعت کے لیے مقرر نہیں کر سکتا۔۔۔
خبر نمبر 10
اشتعال انگیز گفتگو کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے دیگر شریک ملزمان حاضری لگوائی سماعت 25 نومبر تک کے لیے ملتوی۔۔۔
خبر نمبر 11
مسلم لیگ نون نے بھی پلیئنگ فیلڈ کا سوال اٹھا دیا رہنما نون لیگ رانا ثنا کا کہنا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نون لیگ کو بھی ملنے چاہیے ہمیشہ نامساعد حالات میں سیاست کی یہ کون سی سہولت کاری ہے مزید بولے اب ہم الیکشن میں بھرپور کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں کامیاب ہو کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے۔۔۔۔
خبر نمبر 12
ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں الیکشن کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں انتخابی دفاتر کھول دیے گئے جبکہ مسلم لیگ نون کا وفد کل ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات بھی کرے گا۔۔۔
خبر نمبر 13
پاکستان اور چین کی بحری افواج متحرک سی گارڈین مشقوں کا آغاز ہو گیا جنگی بحری جہاز ہوائی جہاز آبدوز اور میرین فورسز مشقوں کا حصہ افتتاحی تقریب میں چینی بحریہ کے کمانڈر کی بطور مہمان خصوصی شرکت کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی بھی موجود تھے۔۔
خبرنمبر14
مظفرگڑھ کے اعصاب شکن ٹریک پر ڈرائیورز کی مہارت کا امتحان آٹھویں تھل جیپ ریلی کا تیسرا مرحلہ جاری سٹاک اور خواتین کیٹیگری ریسر قسمت آزمائی کریں گے مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کی بھی بڑی تعداد ریس دیکھنے کے لیے پہنچے۔۔۔


