خبر نمبر1
اندازے اور کاش کی کہانیاں ختم، پاکستان کا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کاخواب چکنا چور، شائقین کی امیدیں دم توڑ گئیں، انگلینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ، انگلش ٹیم 50رنز پر آئوٹ ہوتی تو پاکستان کو 2اوورز میں ہدف حاصل کرنا تھا، پاکستان کو افغانستان اور جنوبی افریقہ سے ہار بہت مہنگی پڑی۔ 2011کے بعد سے قومی ٹیم سیمی فائنل میںنہیں پہنچ سکی۔
خبرنمبر2
میگاایونٹ، پاکستانی شائقین کرکٹ آغاز سے ہی گومگو کا شکار رہے ، ٹیم ایک کے بعد دوسرا میچ ہارتی گئی ، شائقین او رماہرین کرکٹ سیمی فائنل میں پہنچنے کا حساب کتاب کرتے رہے ، کبھی اگرمگر کی کہانی تو کبھی مخالف ٹیموں کو بڑے مارجن سے شکست دینے کی باتیں کی گئیں ۔ بائولنگ قومی ٹیم کا بڑا ہتھیار تھا بولر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام رہے ۔ ہر شکست کے بعد بابر اعظم اگلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا دعوی کرتے رہے ،
خبرنمبر3
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کا انتقال، اہم اور سیاسی دیگر شخصیات کااظہار افسوس، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم کو فرض شناس اور قابل شخص کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ اعظم خان نے بطور سول سیکرٹری ایمانداری سے خدمات سرانجام دیں ، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں اعظم خان نے اہم ترین انتظامی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سےنبھایا ۔ چییرمن سینٹ صادق سنجرانی کابھی اظہار افسوس، کہا مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اعظم خان کو خراج تحسین پیش، نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے انتقال پر خیبرپختونخوا حکومت کا 3روز سوگ کا اعلان
خبرنمبر4
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد کابینہ تحلیل، نئی تعیناتی تک گورنر خیبرپختونخوا نے اختیارات سنبھال لیے ، نئے وزیراعلیٰ کی تعیناتی سینٹ کے لیڈر آف دی ہائوس اپوزیشن لیڈر کریں گے۔ سات روز میں نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے نئے نگران وزیراعلیٰ کے لیے آئین کے آرٹیکل 224کے مطابق ایک ہفتے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔
خبرنمبر5
اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان ، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں ، ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی گزاری، ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ، جس حلقے سے منتخب ہوا اس کی خدمت کی پوری کوشش کی ۔ عوام کا اعتماد کرنے پر مشکور ہوں ، سابق وزیر کا ٹوئٹ
خبرنمبر6
پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن تھا جسے روک دیا گیا، خوشحالی کے سفر کو روک کر ایک پراجیکٹ لانچ کیا گیا۔ فتنےکی ناکامی ملک کو بہت مہنگی پڑی، ماضی میںن لیگ نے نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان کو متعدد بحرانوں سےنکالا۔ 21اکتوبر کے جلسے میں پورے ملک سے لوگ شامل ہوئے ۔ ہم انتخابات کی تیاریاں شروع کر چکے ، عام آدمی کے لیے جینا مشکل نہیں ناممکن بھی ہے ۔ رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس۔ سعید احمدمنہاس سمیت متعدد رہنمائوں کا ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان
خبرنمبر7
عطاتارڑ علی پور چٹھہ تھانہ حملہ کیس میں بری، لیگی رہنما وزیرآباد میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش،وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے بریت کا فیصلہ سنایا، عطاتارڑ کے خلاف 25جولائی 2021کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حق اور سچ کی فتح ہوئی ، شیخ رشید اور فواد چودھری نے گرفتاری پر بیان دیا تین سال باہر نہیں آئوں گا۔ قید کرانے والا فواد چودھری آج کہاں ہے ؟عطاتارڑ کی گفتگو
خبرنمبر8
شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں 25نومبر تک عبوری ضمانت منظور، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ، 73سال کی عمر اور 86کیسز ہیں ، 20ویں ضمانت منظور ہوئی میرے پاس تو اتنے ضمانتی بھی نہیں ، عدلیہ اور اداروں کے ساتھ کبھی نہیں بگڑی ، کل جج صاحب نے بھی کہا تھا کہ شاید آپ کو چلا مہنگا پڑ گیا ہے ۔ شیخ رشید کی میڈیا ٹاک
خبرنمبر9
اینٹی کرپشن راولپنڈی کیس ، تفتیشی افسر کی استدعا منظور، سیشن عدالت کی فواد چودھری کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت، نیب راولپنڈی کا فواد چودھری کو طلبی کا نوٹس جاری، 13نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت،
خبرنمبر10
او آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا عنوان تبدیل، اجلاس کا عنوان مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سمٹ کر دیا گیا۔ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے ، فلسطین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا حماس اسرائیل جنگ ختم کرنے کے مطالبے پر زور دیا جائے گا۔ انوارالحق کاکڑ اور آئی سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


