خبر نمبر1
اسرائیل کا غزہ سٹی کے سب سے بڑے الشفاء اسپتال پر بھی حملہ ،عالمی برادری ، یو این ، او آئی سی سمیت کوئی اسرائیلی جرائم روکنے پر تیار نہیں ، الشفاء اسپتال کے منیجر نے کہا ہم موت سے صرف چند گھنٹے کے فاصلے پر ہیں ، اور دنیا ہمیں مرتے ہوئے دیکھ رہی ہے ۔ بجلی نہ ہونے سے بچے اورزخمی اسپتال کے اندر مر رہے ہیں ۔ اسپتال کے باہر موجود لوگوں کو اسرائیلی اسنائپروارطیارے نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اسپتال کے باہر موجود زخمیوں کو بھی نہیں اٹھا سکتے ، اسپتال میں پناہ لینے والوں کے خیموں پر اسرائیل کے فاسفورس بم حملے سے آگ بڑھک اٹھی ہے ۔ اسرائیل ٹینک اسپتال کے احاطے پر گولے ماررہے ہیں ،

خبرنمبر2.
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ الشفاء اسپتال کی بیسمنٹ میں اسرائیلی قیدیوں کی موجودگی کاشبہ ہے ۔ اسپتال کے ڈائریکٹر کو تمام مریض اسپتال سے نکالنےکا کہہ دیا ہے ۔ اسرائیلی فوج غزہ سٹی کے 3بڑے اسپتالوں کے اطراف موجود ہے ۔ اسرائیلی فوج کا حماس کی 11چوکیوں پر قبضہ کرنے کا دعوی ، اسرائیلی وزیراعظم کی فوجیوں سے ملاقات ، کہا توجہ حماس کے خاتمے پر مرکوز رہے ۔ اس وقت تک نہں رکیں گے جب تک کام مکمل نہیں ہو جاتا۔

خبرنمبر3
انگلینڈ کی بیٹنگ، اب پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے کس معجزے کی ضرورت ہے؟پاکستان ٹاس ہار چکا ہے اور پہلے فیلڈنگ کر رہا ہے لہٰذا اب پاکستان کے لیے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے کیونکہ اب صورتحال کافی سنگین ہو گئی ہے۔

خبرنمبر4
لڑکی سے بات کرنے پر بارہویں جماعت کے طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں،یہ واقعہ 21 اکتوبر کو دارالحکومت نئی دہلی میں اس وقت پیش آیا تھا جب بارہویں جماعت کا ایک طالب علم اپنی ہی کلاس میں پڑھنے والی ایک لڑکی سے بات کررہا تھا جو اسکول کے ایک سینئر طالب علم کو پسند نہ آیا اور وہ غصے میں آگیا۔