خبر نمبر1
وڈیروں کے پارٹنر کراچی کے ووٹ ان کے قدموں میں ڈال دیتے ہیں ، کراچی کے نوجوانوں کے مستقبل کو بیچا گیا۔ اب کراچی کے لوگ درست سیاسی فیصلہ کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں دیکھتے ہیں کراچی کے نوجوان کو سرکاری ملازمت کیسے نہیں ملتی ، ہمیں کسی اتحاد کی ضرورت نہیں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔
خبرنمبر2
چیف جسٹس ہائیکورٹ کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش، جسٹس محسن اخترکیانی کا ایک کیس کے آرڈر میں اضافی نوٹ میں لکھا چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں انتظامی جج کے پاس بینچ کی تشکیل کا اختیار نہیں ، درخواست گزار کو حفاظت نہ مل پانا بنیادی حقوق سے متعلق ہے ۔ انتظامی جج ہنگامی نوعیت کے کیسکو اسی دن سماعت کیلئے مقرر نہیں کر سکتا۔ اہم نوعیت کا کیس اگلے روز مقرر کرنے کا اختیار ہے ۔ اس کے باوجود ایڈمنسٹریٹو جج اختیارات کے مطابق کیس مارک کر سکتا ہے ۔ یہ پہلو درخواست گزار کو مشکل صورتحال میں ڈال دیتاہے ۔ معاملہ انتظامی کمیٹی کے سامنے رکھاجائے تاکہ اس پر فیصلہ کرسکے ۔
خبرنمبر3
صرف اسرائیل نہیں یورپ بھی فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار ہے ، آئرش رکن پارلیمنٹ نے آئینہ دکھا دیا، کہتی ہیں یورپ کی اتنی جرات نہیں کہ جنگ بندی کا مطالبہ کرے، ان کے دئیے ہوئے ہتھیاروں سے ہی غزہ میںنسل کشی ہو رہی ہے ۔ آئرش ایم پی یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا پر برس پڑیں۔ کہا یہاں آکر اپنے ہاتھوں سے غزہ والوں کا خون صاف نہیں کرسکتیں۔ کیونکہ ایک ماہ پہلے آپ اسرائیل گئیں اور ان کی حمایت کی۔
خبرنمبر4
ایرانی صدر کا 15سال بعد سعودی عرب کا دورہ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچ گئے ۔


