خبر نمبر1
اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ، اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے ہزاروں فلسطین شہید، زخمی ہو چکے ہیں ، میرا دل ہزاروں معصوم بچوں کے قتل پر بے حد افسردہ ہے ، فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کا بہادری سے سامنا کررہی ہے ۔ فلسطینی پرچم ہمیں متحد رکھے گا غاصب طاقت کا خاتمہ قریب ہے ، سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت رکوانے میں ناکام ہو گئی ہے ، فلسطینی شہری اپنی سرزمین کے مالک ہیں ۔ اسرائیلی فورسز کو جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں لایا جائے ، امریکا سمیت عالمی برادری کو خطے میں قیام امن کے لیے کردارادا کرنا چاہیے ، اسرائیلی فوج طاقت کے نشے میں دو ریاستی فارمولے کو بھلا چکا ہے ۔ فلسطین کے صدر محمود عباس کا مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس سے خطاب ، غزہ کی پٹی ریاست فلسطین کا لازمی جزو ہے ، محمود عباس

خبرنمبر2
اسرائیل نے بے گناہ فلسطینیوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے ، معصوم بچوں کی بکھری لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، اسرائیل کی قابض افواج کے مظالم ناقابل برداشت ہیں ، فلسطین میں اسرائیلی مطالم کبھی نہیں بھولیں گے، پیرس میں چند افراد کی ہلاکت پر عالمی برادری متحد ہو گئی تھی ۔ اسرائیلی مظالم پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے ۔ اسرائیلی حکام غزہ میں ہونے والے مظالم کے ذمہ دار ہیں ، اسرائیلی جارحیت کو مکمل مسترد کرتے ہیں ، ترک صدر طیب اردگان کا مشترکہ عرب ، اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس سے خطاب ، مسئلے کے دو ریاستی حل کیلئے عالمی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ،

خبرنمبر3
امریکا غزہ کو تباہ کرنے کیلئے اسرائیل کو جنگی ہتھیار اور مالی امداد دے رہا ہے ، امریکا اسرائیل کی ہر قسم کی جارحیت کی حمایت کررہا ہے ، امریکا اسرائیل کی حمایت کر کے جنگی جرائم میں شریک ہورہا ہے ، غزہ میں اتنی بمباری کی جا چکی ہے جو 7ایٹم بم گرانے کے برابر ہے ، اسرائیلی صیہونی ایجنڈے کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے ، امت مسلمہ کو فلسطین کو بچانے کیلئے اکٹھا ہونا چاہیے ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا اجلاس سے خطاب

خبرنمبر4
غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہ اجلاس ، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی شرکت، اسلامی تعاون تنظیم کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ ، اسرائیلی فوج غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرے ، معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے ، سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم کا اجلاس میں خطاب ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہم غزہ میں جنگ کو مسترد کرتے ہیں ، غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے ۔ ہم یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ، سعودی ولی عہد

خبرنمبر5
اسرائیل غزہ میں بچوں اور خواتین پر بمباری بندکرے ، سیز فائر اسرائیل کے مفاد میں ہے ، یہ درست ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔ لیکن نہتے لوگوں پر بمباری کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، فرانسیسی صدر کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو،
خبرنمبر6

اسرائیلی بمباری میں والدین کھو دینے والی بچی کی حالت پر ہر آنکھ اشکبار، معصوم بچی کے رونے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بچی بڑی معصومیت سے ماں باپ کو یاد کر کے رو رہی ہے ۔ ویڈیو میں بچی کو گود میں اٹھاے شخص اسے دلاسے دیتا نظر آتا ہے ۔ اسماعیل جود نامی شخص کا کہنا ہے بچی کو کیسے بتائوں کہ اس نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے ۔ پتہ نہیں یہ بچی ماں باپ کے بغیر کیسے رہ سکے گی۔

خبرنمبر7
اندازے اور کاش کی کہانیاں ختم، پاکستان کا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور، قومی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ۔ انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 338رنز کا ہدف، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹارگٹ 6.4اوور میں مکمل کرنا ہوگا۔ انگلش ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر 337رنز بنائے ۔ بین اسٹوکس 84، جوئے روٹ 60رنز بنا کر نمایاں ، حارث رئوف کی 3، شاہین آفریدی اور محمد وسیم کی 2،2وکٹیں ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ،