خبر نمبر1
کرپشن کے الزام پر بشریٰ کی مشکلات بڑھ گئیں ، آنےو الے دنوں میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ،انصارعباسی کی رپورٹ کے مطابق نیب حکام کو پیسوں کی لین دین سے متعلق نئے شواہد ملے ہیں ، الزام کا تعلق مبینہ طور پر بشریٰ بی بی سے جڑتا ہے ، نیب حکام شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ الزامات کی تصدیق ہوئی تو بشریٰ بی بی نیب کی ملزمہ بن جائیں گی ، اور انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ۔
خبرنمبر2
جائیداد کی تفصیل لیک کرنے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی اینٹی کرپشن کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی کے خلاف جاری انکوائری کی دستاویزات عطاتارڑ کے پاس کیسے پہنچیں ؟عطاتارڑ کا فون ریکارڈ دیکھا جائے کہ ان کو یہ دستاویزات کس نے فراہم کیں ؟تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں ، تمام جائیدادیں ریٹرنز میں ڈکلیئر ہیں ، سیاسی معامالت سے کوئی تعلق نہیں ، دستاویزات لیک کرنے والوں کے خلاف ہتک اعزت کا دعوی دائر کیا جائے گا،
خبرنمبر 3
چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز کے باعث دن ضائع ہو جاتا ہے ، ہر ہفتے سماعت نہیں رکھ سکتے ، باقی کیسز بھی دیکھنے ہیں ، خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کے نہ آنے پر جج برہم ، دلائل سلمان صفدر کی موجودگی میں ہی ہوں گے ۔ جس دن چیئرمین کا کیس ہوتا ہے کوئی اور کیس نہیں سن سکتے ،معاون کیل نے کہا سائفر کیس میں منگل کو سماعت ہوتی ہے ، اس میں بھی منگل کا دن رکھ لیں ، مزید سماعت 28نومبر تک ملتوی
خبرنمبر4
وزیراعلیٰ کے پی کے اعظم خان کی آبائی علاقے چارسدہ میں نماز جنازہ ادا ، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت، انتقال پر صوبے میں 3دن کے سوگ کا اعلان ، سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔
خبرنمبر 5
میلسی میں نہر میں گری باراتیوں کی گاڑی نکال لی گئی ، ڈوبنے والے 5افراد کی تلاش کیئے آپریشن جاری، ریسکیو کے لیے وہاڑی اور ملتان سے بھی ٹیمیں روانہ ، آج صبح باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی تھی ۔
خبرنمبر6
ملک میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، رواں سال تعداد 5 ہوگئی، راچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچےکا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یونین کونسل گجرو سے رواں سال کاچوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا۔کومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، ہائی رسک ایریاز میں اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔


