خبر نمبر 1
بگڑے رئیس زادے نے ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیا لاہور میں کرتب دکھاتی بے قابو کار کی دوسری گاڑی کو ٹکر چار سال کی بچی سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جام بحق چار ماہ کا بچہ بھی شامل پولیس نے 17 سالہ ڈرائیور افنان کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج نگران وزیراعلی محسن نقوی کا نوٹس ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی کا حکم۔۔۔
خبر نمبر 2
خیبر پختون خواہ کے نئے نگران وزیر اعلی کی تقرری کے لیے مشاورتی عمل کا آغاز سابق وزیراعلی محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم دورانی کی نئے نام پر مشاورت جاری۔۔۔
خبر نمبر3
الیکشن سے پہلے نون لیگ کی جوڑ توڑ سندھ میں انتخابی حکمت عملی پر چار بڑی جماعتیں متفق مجوزہ الائنس میں نون لیگ ایم کیو ایم جے یو آئی فنکشنل لیگ شامل پیر پگارا سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ابتدائی فارمولے پر اتفاق لیگی وفت آج ایم کی ایم قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔۔۔
خبر نمبر 4
انسانیت سے عاری اسرائیل کی سفاکیت جاری غزہ کے ہسپتالوں پر موت کے سائے بجلی منقطع ہونے سے آئی سی یو کے مریضوں کی زندگی خطرے میں الشفا ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے دو کم سن شہید کوئی ہسپتال سے نکلنا چاہے تو گولی مار دی جاتی ہے خون ریزی کو فوری رکنا ہوگا ورنہ اسپتال مردہ خانے بن جائیں گے ڈاکٹرز کی عالمی تنظیم کا اظہار تشویش عالمی ادارہ صحت کا طبی عملے سے رابطہ بھی ٹوٹ گیا نیتن یاہو کی ٹھٹائی برقرار جنگ بندی سیانکار حزب اللہ جنگ میں کودی تو بیروت کو غزہ بنا دیں گے اسرائیلی وزیر دفاع کی بھڑک۔۔۔
خبر نمبر 5
حماس نے غزہ کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیا قابض صیہونی فوج پر تابڑ توڑ حملے پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک 48 گھنٹوں میں دشمن پر 160 حملے 25 ٹینکس اور گاڑیاں تباہ القسام برگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے صیہونی فوج کو ایک لمحہ سکون نہیں ملے گا ان کا طاقتور ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا جائے گا۔۔۔
خبر نمبر 6
غزہ میں نسل کشی پر شدید عالمی رد عمل لندن میں فلسطینوں کی حمایت میں سب سے بڑا مظاہرہ تین لاکھ سے زائد افراد کا ہائیڈ پاک سے ٹین ڈاننگ سٹریٹ تک مارچ ڈیلاوئیر میں مظاہرین صدر بائیڈن کے گھر پہنچ گئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا بیلجیئم فرانس جنوبی افریقہ جرمنی اور لبنان میں بھی ریلیاں تل ابیت میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج غزہ کاروائی خونریزی قرار۔۔۔
خبر نمبر 7
غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم ممالک متحد دفاع کے نام پر مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام قبول نہیں صیہونی مظالم اور جنگی جرائم کی شدید مذمت محاصرہ ختم کر کے امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت قرار فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکی جائے غیر معمولی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا مشترکہ لائحہ عمل پر زور۔۔۔
خبر نمبر 8
اسرائیل نے غزہ کو جہنم بنا دیا ہسپتالوں اسکولوں پر بھی بمباری کی جا ری ہے فلسطینیوں کو قتل عام فوری طور پر روکا جائے سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھائے نگران وزیراعظم کا سعودی عرب میں غیر معمولی مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب انوارالحق کاکڑ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ۔۔۔
خبر نمبر 9
فلسطینیوں کی نسل کشی روکی جائے غزہ تک انسانی امداد پہنچائی جائے اور اسرائیل سے تعلقات منقطع کیے جائیں عرب اسلامی سمٹ پر حماس کا رد عمل اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے مسلم ممالک عملی اقدامات کرے ترجمان اسامہ حمدان کا بیان۔۔۔
خبر نمبر 10
فیصل آباد کے علاقے کھڑیوں والا کے قریب تیز رفتار بس اور کار میں تصادم چار نوجوان جانبحق آٹھ زخمی دو کی حالت نازک تصادم کے بعد بے قابو بس ٹریکٹر ٹرالی سے بھی جاگ ٹکرائی ڈرائیور جان بحق۔۔۔
خبر نمبر 11
کراچی کے علاقے سرجانی میں ایل پی جی سلنڈر سپلائی کا لرزہ خیز قتل گھر سے 45 سالہ ساجد کی ہاتھ پاں بندھی گلا کٹی لاش برآمد تین بچوں کا باپ تھا پولیس کے مختلف پہلوں پر تحقیقات جاری۔۔۔
خبر نمبر 12
کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں دودھ 180 روپے فی لیٹر فروخت کرنے سے انکار نرخ 229 روپے فی لیٹر کرنے پر زور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر وزیر اعلی ہاس کے باہر بھینس باندھ کر احتجاج کی دھمکی۔۔۔
خبر نمبر 13
کرکٹ کے عالمی جنگ میں پاکستان کا قصہ تمام ورلڈ کپ کے آخری میچ میں بھی شکست انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے ہرا دیا قومی ٹیم 338 رنز کے تعاقب میں 244 رنز پر ڈھیر بابراعظم محمد رضوان عبداللہ شفیق سعود شکیل اور افتخار احمد سب ناکام بابر الیون نے بدترین پرفارمنس کا داغ لگا لیا عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو پانچ میچز میں شکست ہوئی صرف چار میچز جیتے میگا ایونٹ کا سفر پانچویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پذیر کپتان بابراعظم بولے ٹیم کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی۔۔۔
خبر نمبر 14
بابراعظم نوجوان اب سیکھ رہے ہیں ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کھلاڑیوں کے دفاع میں سامنے آگئے پریس کانفرنس میں کہا بابراعظم کو موقع دینا چاہیے وہ غلطی سے سبق سیکھیں گے غلطی کرنا جرم نہیں ہر کوئی کرتا ہے حارث روف نئی گیند کا بولر نہیں نسیم شاہ ہوتے تو شاہین آفریدی کو اٹیک کا موقع ملتا گیم کا معیار بہتر کرنا ہوگا آرتھر کا اعتراف ٹولیوں کی شکل میں پاکستان کی ٹیم واپسی کا سفر شروع پہلا گروپ کولکتہ سے دبئی کے لیے روانہ دوسرا گروپ آج رات کولکتہ سے پرواز کرے گا۔۔۔
خبر نمبر 15
ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارت کا مقابلہ کمزور نیدرلینڈ سے ہوگا میچ بنگلورو میں ڈیڑھ بجے شروع ہوگا بھارت میگاونٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے ۔۔۔
خبر نمبر 16
اور سعودی پرولیگ میں رونالڈو کی ایک اور کامیابی الواحدہ کو 3۔1 سے ہرا دیا رونالڈو نے بھی شاندار گول کیا پوائنٹس ٹیبل پر النصر کا دوسرا نمبر ہے۔۔۔۔


